پاکستان اسٹاک ایکسچینج،6پاکستانی کمپنیزگلوبل ایکویٹی انڈیکس میں شامل

جمعرات 2 مارچ 2017 20:54

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،6پاکستانی کمپنیزگلوبل ایکویٹی انڈیکس میں شامل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی 6 کمپنیزفنانشل ٹائمز اسٹاک ایکسچینج کے گلوبل ایکویٹی انڈیکس میں شامل کر لی گئیں۔پاکستانی کمپنیز 20 مارچ سے انڈیکس میں شامل کر لی جائیں گی۔فٹ سی رسل کی جانب سے گزشتہ روز جاری کئے گئے نوٹس کے مطابق فٹ سی گلوبل ایکویٹی انڈیکس سیریز میں پی ایس ایکس کی 6 کمپنیز حبیب بینک، نشاط ملز، سرل، اینگرو، فوجی فرٹیلائزر اور ماری پیٹرولیم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گلوبل ایکویٹی انڈیکس سیریز میں 47 ممالک کی 7400 کمپنیاں شامل ہیں۔ گلوبل ایکویٹی انڈیکس سیریز کا استعمال دنیا کے بڑے سرمایہ کار کرتے ہیں۔اندازے کے مطابق 10 ہزار ارب ڈالر مالیت کے اثاثے انڈیکس کو استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ تقریبا 400 ارب ڈالر مالیت کے ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ انڈیکس کو ٹریک کرتے ہیں۔معاشی تجزیہ نگار مزمل اسلم کے مطابق 20 مارچ کو انڈیکس میں شامل ہونے کے بعد چھ پاکستانی کمپنیوں میں تقریبا 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔
وقت اشاعت : 02/03/2017 - 20:54:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :