سپاٹ فکسنگ کیس ، شرجیل اور خالف لطیف نے الزامات مسترد کر دیئے

دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے چارج شیٹ کا جواب تیار کر لیا گیا ، دونوں کے وکلا آج پی سی بی میں جواب جمع کرائیں گے

جمعہ 3 مارچ 2017 15:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2017ء) سپاٹ فکسنگ کیس میں معطل ہونے والے شرجیل خان اور خالد لطیف نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کا کہنا ہے انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران نہ تو سپاٹ فکسنگ کی اور نہ ہی ملک کو بدنام کیا ، ان پر لگائے جانے والے تمام الزامات جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

خالد لطیف اور شرجیل خان کے وکلا کی جانب سے سپاٹ فکسنگ کیس کا جواب تیار کر لیا گیا ہے اور آج دونوں کھلاڑیوں کے وکلا پی سی بی کو جواب جمع کرا دیں گے۔

دونوں کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ کے دوران سپاٹ فکسنگ کے الزامات کے بعد وطن واپس طلب کر کے انکوائری کا آغاز کیا گیا تھا اور اس دوران ان کے ڈومیسٹک ، کلب ، نیشنل اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
وقت اشاعت : 03/03/2017 - 15:08:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :