پی ایس ایل کا معیار عالمی لیگز کے برابر ، لاہور میں کھیلنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، کرس جورڈن

اچھی سیکیورٹی اور کرکٹ سے ناقابل فراموش محبت کرنیوالے شائقین کے درمیان فائنل جیتنا زندگی کا یادگار لمحہ ہے، انٹرویو

منگل 7 مارچ 2017 22:02

پی ایس ایل کا معیار عالمی لیگز کے برابر ، لاہور میں کھیلنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، کرس جورڈن
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2017ء) پشاور زلمی کے فاسٹ بالر کرس جورڈن نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا معیار عالمی لیگز کے برابر ہے، لاہور میں کھیلنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، اچھی سیکیورٹی اور کرکٹ سے ناقابل فراموش محبت کرنے والے شائقین کے درمیان پی ایس ایل کا فائنل جیتنا زندگی کا یادگار لمحہ ہے، برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پشاور زلمی کے کھلاڑی کرس جورڈن نے کہا کہ پی ایس ایل شاندار ایونٹ ہے، کھیلنے کا بہت مزہ آیا، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں جاکر کھیلنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا، لاہور میں ہمیں بہترین سیکیورٹی دی گئی، انہوں نے کہا کہ لاہور مین آکر کھیلنا اور فائنل جیتنا زندگی کا بہترین لمحہ تھا، پاکستانی عوام کھیل سے شدید لگاؤ رکھتی ہے، لاہور میں شائقین نے ہمیں یادگار ویلکم کیا اور گراؤنڈ میں موجود تمام شائقین نے میچ کی آخری بال تک دونوں ٹیموں کو سپورٹ کیا، علم نہیں تھا کہ پاکستانی عوام کرکٹ سے اتنا پیار کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا معیار عالمی لیگز کے برابر ہے تمام انتظامات اچھے تھے اور پی ایس ایل کے تقریباً تمام میچز دلچسپ رہے۔


وقت اشاعت : 07/03/2017 - 22:02:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :