آل کراچی غلام محمد حافظ محمد اعجاز یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ

بدھ 15 مارچ 2017 22:45

آل کراچی غلام محمد حافظ محمد اعجاز یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام کالونی اسپورٹس فٹ بال کمپلیکس پر جاری "آل کراچی غلام محمد حافظ محمد اعجاز یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ" میں بلوچ اسٹار سنٹرل نے مد مقابل مضبوط حریف تنظیم اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر 10-09سے شکست دیدی ،دوران کھیل مقابلہ 2-2سے برابری پر ختم ہوا بلوچ استار کے حسن اور ذیشان جبکہ تنظیم اسپورٹس کے وقار اور ارشد نے گول اسکور کئے ۔

دیگر میچوں میں بسم اللہ اسپورٹس نے صاحبداد محمڈن کو 3-0سے ،ایف سی روز نے لکی مین کلب کو 1-0سے ،کھو کھرآپار نیشنل نے سخت جدو جہد کے بعد امتیاز اسپورٹس کو 4-2سے ،آل برادرز ملیر نے باران محمڈن کو 2-0سے ،کورنگی بلوچ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد صاحبداد استار کو 13-01سے ،ملیر شاہین نے احمد دائود کلب کو 3-0سے ،آزاد الیون میمن گوٹھ نے سلطان آباد یونین کو 1-0سے ،ینگ پی آئی بی نے عمر اسٹار ملیر کو 6-5سے ،بلوچ محمڈن نے گلشن سوکر کلب کو 6-5سے ،بلوچ اسٹار نے جگو میموریل کلب کو 6-0سے ،بلوچ یونین نے بلوچ یوتھ ملیر کو 4-2سے جبکہ کلمت ویلفیئر سینٹر نے معمار اسپورٹس کو 1-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفریز خالد ممتاز جمی ،نصیر عمر بلوچ ،سراج الدین طالب اور محمد ابراہیم نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایم اے خالد اور انٹرنیشنل محمد نصیر تھے ۔
وقت اشاعت : 15/03/2017 - 22:45:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :