لائسیسٹرشائر نے معطلی کا شکار پاکستانی اوپنر شرجیل خان سے معاہدہ ختم کر دیا

بدھ 15 مارچ 2017 21:44

لائسیسٹرشائر نے معطلی کا شکار پاکستانی اوپنر شرجیل خان سے معاہدہ ختم کر دیا
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) انگلش کائونٹی کلب لائسیسٹرشائر نے معطلی کا شکار جارح مزاج پاکستانی اوپنر شرجیل خان سے معاہدہ ختم کر دیا، شرجیل خان کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹو کے دوران سپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطلی کا سامنا کرنا پڑا ہے، لائسیسٹرشائر نے ان کے متبادل کے طور پر نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز لیوک رونچی کی خدمات حاصل کر لیں۔

(جاری ہے)

لائسیسٹرشائر کلب کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کلب کا شرجیل کے ساتھ معاہدہ پرائیویٹ معاملہ ہے اس لئے ہم کوئی تبصرہ نہیں کریں گے، کلب نے متبادل کے طور پر رونچی سے معاہدہ کر لیا ہے، توقع ہے کہ وہ نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے تمام میچز کیلئے دستیاب ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ رونچی کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ لائن اپ مزید مضبوط ہوئی ہے، امید ہے کہ وہ اپنے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔
وقت اشاعت : 15/03/2017 - 21:44:44