پہلا ون ڈے: افغانستان نے آئرلینڈ کو 30رنز سے شکست دے دی

رنز کے جواب میں آئرلینڈ ٹیم 262رنز پر ڈھیر ہوگئی ، افغانستان کو 5میچو ں کی سیریز میں 1-0سے برتری رحمت شاہ 78، نور علی زردان 51، محمد شہزاد 43، رنز بنا کر نمایاں رہے ، آئرلینڈ کے کپتان ولیم پورٹر فیلڈ کی سنچری ٹیم کو فتح نہ دلا سکی تاہم میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا گیا

جمعرات 16 مارچ 2017 13:59

گریٹر نوئیڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2017ء) افغانستان نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 30 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 292 رنز اسکور کیے جب کہ رحمت شاہ 78، نور علی زردان 51، محمد شہزاد 43، محمد نبی 34 ناٹ آؤٹ، حشمت اللہ شاہدی 32 اور سمیع اللہ شنواری 30 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

آئرلینڈ کی جانب سے کیون اوبرائن نے 3 جب کہ ٹم مورتاڑ، جارج ڈوکریل اور پیٹر چیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ نے ایک وکٹ پر 172 رنز بنا لیے لیکن راشد خان کے جادوئی اسپیل کی بدولت پوری ٹیم 46.5 اوورز میں 262 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔کپتان ولیم پورٹر فیلڈ کی مزاحمت بھی کسی کام نہ آ سکی، انہوں نے 98 گیندوں پر 18 چوکوں کی مدد سے 119رنز کی اننگز کھیلی، پال اسٹرلنگ نے 68 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

5 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے۔ راشد خان اور دولت زردان نے 4,4 شکار کیے جب کہ امیر حمزہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ولیم پورٹر فیلڈ شاندار سنچری سے ٹیم کو میچ تو نہ جتوا سکے لیکن مین آف دی میچ کا ایوارڈ انہیں دیا گیا۔افغانستان نے اس سے قبل ٹی 20 سیریز میں آئر لینڈ کے خلاف کلین سوئپ کیا تھا اور اب 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کر لی ہے۔ دوسرا میچ 17 مارچ کو کھیلا جائے گا۔۔
وقت اشاعت : 16/03/2017 - 13:59:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :