یوم پاکستان باسکٹ بال میچ کراچی کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

جمعرات 16 مارچ 2017 23:02

یوم پاکستان باسکٹ بال میچ کراچی کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) پاکستان اسپورٹس ویلفیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد ہونے والے یوم پاکستان باسکٹ بال ماہ روز ٹرافی میچ کے لئے چیف آرگنائز ر غلام محمدخان نے بوائزٹیم کااعلان کر دیا ہے کراچی کی ٹیم جوکہ مولوی عبدالحق (محرک تحرک پاکستان ) کے نام سے موسوم ہے۔

(جاری ہے)

اس کی قیادت طلحہ امجد کرینگے جبکہ دیگرکھلاڑیوں میں اسد امام ، شاہ میر ، سیف اللہ ، اسد علی ، راج کمار، وارن روڈبکس، زین العابدین، حسان خان ، فیضیل احمد، نہال احمد ، منیب الرحمن ، سمیر حسین ، عفام خان اور تاشقین احمدشامل ہیں ٹیم مینجرآغامحمدرضا اور کوچ نزاکت علی شامل ہیں ان کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہفتہ 18 مارچ کو 9:00 بجے شب آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر طارق حسین کو رپورٹ کریں۔
وقت اشاعت : 16/03/2017 - 23:02:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :