ویسٹ انڈین کرکٹرز پولارڈ، نارائن، بدری اور سمنز پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے ابتدائی دو میچز کھیلیں گے

جمعہ 17 مارچ 2017 23:17

ویسٹ انڈین کرکٹرز پولارڈ، نارائن، بدری اور سمنز پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے ابتدائی دو میچز کھیلیں گے
کنگسٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) کیرن پولارڈ، سنیل نارائن، سیموئل بدری اور لینڈل سیمنز پاکستان کے خلاف شیڈول چار ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کریں گے، چاروں کھلاڑیوں کی گرین شرٹس کے خلاف آخری دو میچز میں شرکت ابھی غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز 26 مارچ سے 2 اپریل تک کھیلی جائے گی۔

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ (ڈبلیو آئی سی بی) سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کورٹنی برائون نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ چاروں کھلاڑیوں پولارڈ، نارائن، بدری اور سیمنز کو پاکستان کے خلاف ابتدائی دو میچز کھیلنے کے حوالے سے مطلع کر دیا ہے تاہم چاروں کھلاڑیوں کی آخری دو میچز میں شرکت کے بارے ابھی کلیئر نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈیرن سیمی نے بھی گرین شرٹس کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے تاہم ان کی ٹیم میں شمولیت کا حتمی فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا، سیمی نے آخری بار گزشتہ برس بھارت میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں ملک کی نمائندگی کی تھی، اس بات کا بھی امکان موجود ہے کہ آل رائونڈر کارلوس بریتھویٹ گرین شرٹس کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کالی آندھی کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالیں۔

وقت اشاعت : 17/03/2017 - 23:17:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :