پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ہاکی ٹیسٹ میچ میں 2-1 گولز سے ہرا دیا

بدھ 22 مارچ 2017 14:57

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ہاکی ٹیسٹ میچ میں 2-1 گولز سے ہرا دیا
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) عبدالحسیم خان کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ہاکی ٹیسٹ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی، حسیم خان نے دونوں گولز کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، دونوں ٹیمیں پانچویں اور آخری ہاکی ٹیسٹ میچ میں (آج) جمعرات کو آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ہاکی ٹیسٹ میچ میں پاکستان اور بلیک سٹکس کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے پاکستان کا ساتھ دیا اور اس نے میزبان ٹیم کو 1 کے مقابلے میں 2 گولز سے ہرا کر کامیابی حاصل کی، پاکستان کی جانب سے ٹیم قائد عبدالحسیم خان نے دو گولز کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ اس فتح کے ساتھ ہی گرین شرٹس نے بلیک سٹکس کے خلاف 2-1 کی برتری بھی حاصل کر لی ہے، دونوں ٹیمیں پانچویں اور آخری ہاکی ٹیسٹ میچ میں (آج) جمعرات کو مدمقابل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 22/03/2017 - 14:57:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :