آئی سی سی انٹر کانٹینینٹل کپ، افغانستان نے آئرلینڈ کے خلاف چار روزہ میچ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 357 رنز بنا لئے، اصغرسٹانک زئی کی ناقابل شکست سنچری، محمدشہزاد 85 اور ناصرجمال 73 رنز بنا کر آئوٹ

منگل 28 مارچ 2017 18:52

گریٹر نوئیڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) آئی سی سی انٹر کانٹنینٹل کپ میں افغانستان نے آئرلینڈ کے خلاف چار روزہ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 357 رنز بنا لئے، کپتان اصغرسٹانک زئی 110 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں، محمد شہزاد 85 اور ناصرجمال 73 رنز بنا کر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

(جاری ہے)

منگل کو شروع ہونے والے چار روزہ میچ کے پہلے دن کا کھیل افغانستان کے نام رہا، افغانستان نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنا لئے تھے، افغانستانی بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا، اصغر سٹانک زئی 110 اور افسر زیزئی 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، محمدشہزاد 85، ناصرجمال 73 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، اینڈی میکبرائن اور جان اینڈرسن نے دو، دو جبکہ پیٹر چیس اور جارج ڈوکریل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

وقت اشاعت : 28/03/2017 - 18:52:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :