آئی سی سی انٹر کانٹنینٹل کپ، افغان آئرلینڈ چار روزہ میچ

میچ کے پہلے روز افغانستان نے 6وکٹوں کے نقصان پر 357رنز بنا لئے ،کپتان اصغر ستانکزئی 110 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں، محمد شہزاد 85 اور ناصرجمال 73 رنز بنا کر دیگر نمایاں

منگل 28 مارچ 2017 23:27

آئی سی سی انٹر کانٹنینٹل کپ، افغان آئرلینڈ چار روزہ میچ
گریٹر نوئیڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) آئی سی سی انٹر کانٹنینٹل کپ میں افغانستان نے آئرلینڈ کے خلاف چار روزہ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 357 رنز بنا لئے، کپتان اصغر ستانکزئی 110 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں، محمد شہزاد 85 اور ناصرجمال 73 رنز بنا کر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

(جاری ہے)

منگل کو شروع ہونے والے چار روزہ میچ کے پہلے دن کا کھیل افغانستان کے نام رہا، افغانستان نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنا لئے تھے، افغانستانی بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا، اصغر سٹانک زئی 110 اور افسر زیزئی 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، محمدشہزاد 85، ناصرجمال 73 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، اینڈی میکبرائن اور جان اینڈرسن نے دو، دو جبکہ پیٹر چیس اور جارج ڈوکریل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 23:27:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :