اسپاٹ فکسنگ، ایف آئی اے بکیوں کے بین الاقوامی نیٹ ورک تک پہنچ گیا

جمعرات 30 مارچ 2017 13:52

اسپاٹ فکسنگ، ایف آئی اے بکیوں کے بین الاقوامی نیٹ ورک تک پہنچ گیا
لاہور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادار ہ (ایف آئی اے ) بکیز کے نیٹ ورک تک پہنچ گئی۔بکی لاہور،کراچی اور دبئی سے کھلاڑیوں سے رابطے کرتے رہے۔محمد عرفان کو 39لاکھ کی آفر ہوئی، جسے محمد عرفان نے ٹھکرا دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ایف آئی اے بکیوں کے بین الاقوامی نیٹ ورک تک پہنچ گیا ہے۔

کرکٹر محمد عرفان کے انکشافات نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پی ایس ایل کے دوران اسپاٹ فکسنگ کے لئے کھلاڑیوں سے رابطے کرنے والے بکیز کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ بکیوں کی جانب سے لاہور، کراچی اور دبئی میں ہونے والے رابطوں کی تفصیلات ایف آئی اے کو مل گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر محمد عرفان نے اپنے بیان میں حقائق سے پردہ اٹھایا۔ کراچی کے بکی ساجد لطیف نے محمد عرفان سے رابطہ کیا اور انتالیس لاکھ روپے کی پیشکش کی جس کو محمد عرفان نے ٹھکرا دیا۔ بکی ساجد لطیف کا رابطہ دبئی کے بڑے بکی یوسف اور ایوب بھائی سے تھا۔ دو بڑے بکی عبید بھائی اور مصری شاہ کے بھی کھلاڑیوں سے رابطے ہوئے جن کی چھان بین کی جارہی ہے۔
وقت اشاعت : 30/03/2017 - 13:52:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :