پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس، کرکٹر شاہ زیب حسن نے چارج شیٹ کا جواب جمع کروادیا

ہفتہ 1 اپریل 2017 04:57

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس، کرکٹر شاہ زیب حسن نے چارج شیٹ کا جواب جمع کروادیا
لاہور۔31مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2017ء) پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل ہونے والے نوجوان کرکٹر شاہ زیب حسن نے بھی پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی طرف سے جاری کردہ چارج شیٹ کا جواب جمع کروادیا۔ اب پی سی بی حکام دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ذرائع کے مطابق شاہ زیب حسن نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے اپنے اوپرلگائے گئے 3 الزامات تسلیم نہیں کئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے تحریری جواب میں کہا ہے کہ کیس سے متعلق بورڈ کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہوں، جو پتہ تھا سب بورڈ کو بتا دیا ہے، کسی کھلاڑی کو نہیں اکسایا۔واضح رہے کہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے طویل غور و فکر کے بعد شاہ زیب کو چارج شیٹ جاری کی تھی جس میں ان پر کوڈ آف کنڈکٹ کی 3 شقوں کے تحت ساتھی کرکٹرز کو اکسانے، بکی کے رابطے پر بلا تاخیر مطلع نہ کرنے، کسی ساتھی سے کرپٹ عناصر کے تعلق کا علم ہونے پر بھی واقعے کو چھپانے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔
وقت اشاعت : 01/04/2017 - 04:57:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :