شاہ لطیف ہاکی کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ جیت لیا

پیر 10 اپریل 2017 23:12

شاہ لطیف ہاکی کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ جیت لیا
حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2017ء) شاہ لطیف ہاکی کلب اور روحیلہ ہاکی کلب کے مابین پولیس گرائونڈ ٹنڈوجام میں دوستانہ میچ کھیلا گیا جسے شاہ لطیف ہاکی کلب نے 4-3کے سنسنی خیز مقابلے کے بعدجیت لیا‘شاہ لطیف ہاکی کلب کے کھلاڑیوں فیضان علی ‘رانامومن ‘رانا مجاہد اور ساجد علی نے ایک ایک گول کیا۔

(جاری ہے)

ا س موقع پر مہمان خصوصی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ہاکی کے بانی وسیکرٹری جنرل پروفیسر جاوید اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کیاکہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے ‘ٹنڈوجام کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں سے ملکی اور بین الااقوامی سطح کے ہاکی کے بڑے نام پیدا کئے ہیں‘انہوںنے کہاکہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ہاکی ملک بھر میں جہاں بھی باصلاحیت کھلاڑی ہونگے ان کی حوصلہ افزائی کرے گی اور بھر پور سرپرستی بھی کرے گی اس موقع پر ہاکی ایسوسی ایشن ضلع حیدرآباد کے صدررائوظفرسعید راجپوت‘محمد اختر آرائیں اور دیگر بھی موجود تھے۔

وقت اشاعت : 10/04/2017 - 23:12:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :