اٹھارہ ہزاری میونسپل کمیٹی کی صفائی مہم

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 11 جنوری 2017 17:58

اٹھارہ ہزاری (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔11 جنوری ۔2017ء ) تحصیل اٹھارہ ہزاری میونسپل کمیٹی میں صفائی مہم کا آغاز کردیا ہے اٹھارہ ہزاری میونسپل کمیٹی کو خوبصورت بنا ؤں گا شہری تعاون کریں ۔یہ گفتگو نومنتخب چیئرمین ٹاؤن کمیٹی میاں حبیب الرحمن چیلہ سیال نے لیگی ایم پی اے الحاج میاں محمد اعظم چیلہ کے ہمراہ میڈیا سے کی انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی میں سیوریج نظام کی بہتری کیلئے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے نالے کی تعمیر جاری ہے ۔

(جاری ہے)

خاکروب سے لے کر تحصیل افسر تک صفائی مہم میں اپنے فرائض انجام دیں اور شہریوں میں صفائی کے بارے شعور و آگاہی پیدا کریں انہوں نے کہا کہ علاقہ کو خوبصورت اورگندگی سے پاک کرنا میری اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں اپنے تمام ٹاؤن ممبرز کو احکامات جاری کردیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف افسر ٹاؤن کمیٹی سید مختار شاہ اور دیگر عملہ صفائی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے انہوں نے کہا کہ تحصیل اٹھارہ ہزاری چوک سے پاکستان بھر کی ٹریفک گزرتی ہے اور اس چوک پر صفائی کا انتظام بہتر بنانے کیلئے سرگرم ہوگیا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ شہری ہفتہ صفائی مہم کو ہمارے ساتھ ملکر کامیاب بنائیں ۔ اس موقع پر نعیم الحسن ،نوید بخاری ایڈوکیٹ بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں