لاہور دھماکے میں ملوث انوارالحق کے دو بھائیوں سمیت6افراد باجوڑ سے گرفتار

ہفتہ 18 فروری 2017 16:29

لاہور دھماکے میں ملوث انوارالحق کے دو بھائیوں سمیت6افراد باجوڑ سے گرفتار
باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) سکیورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں گھر پر چھاپہ مار کر لاہور دھماکے میں ملوث انوار الحق کے دو مبینہ طور پر سہولت کار بھائی خلیل اللہ اور حمید اللہ سمیت چھ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں واقع گنجان آباد علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جس میں لاہور دھماکے کا سہولت کار انوار الحق کے دو مبینہ طور پر سہولت کار بھائی خلیل اللہ اور حمید اللہ سمیت چھ افراد کو گرفتار کرلیا جنہیں تفتیش کے لئے فوری طور پر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں