ضلع ناظم ملاکنڈ سید احمد علی شاہ نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سپورٹس گالا2017ء کے انعقاد کی باقاعدہ منظوری دیدی

جمعرات 12 جنوری 2017 19:46

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء)ضلع ناظم ملاکنڈ سید احمد علی شاہ نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سپورٹس گالا2017ء کے انعقاد کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے پہلے مر حلے میں یونین کونسل کی سطح پر جبکہ بعد مین تحصیل اور ضلعی سپورٹس مقابلے ہو نگے جس کیلئے ہر کونسل کو 50ہزار روپے دیئے جائیں گے یہ فیصلہ ضلع ناظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیاگیا جس میں نائب ضلع ناظم کرنل (ر) ابرار حسین یوسفز ئی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبدالسلام کے علاوہ ممبران ضلع کو نسل نے کثیر تعداد میں شر کت کی اس موجود پر اپنے خطاب میں ضلع ناظم نے کہا ہے کہ علاقے میں مثبت و تعمیری سر گر میوں کے فروغ کیلئے ضلعی حکومت کھیلوں کے مقابلوںسمیت ادبی و ثقافتی پروگراموں کیلئے اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اس سلسلے میں کھلاڑیوں ادیبوں شعراء اور فنکاروں کی ہر ممکن حو صلہ افزائی کی جائے گی انھوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سپورٹس گا لا کے انعقاد کا مقصد بھی یہی ہے کہ اپنی نئی نسل کی توجہ کو ان صحت مند سرگر میوں کی جانب مبذول کرایا جا سکے ڈی ایس او نے اپنی میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پہلے مر حلے میں ملاکنڈ کی28یوسیز کیلئے 14لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیںاور ابتدائی مر حلے میںکرکٹ فٹ بال بیڈمنٹن اور والی بال کے مقابلوں کا انعقا د کیا جائے گاجس کے بعد تحصیل اور پھر ضلع سطح پر مقابلے ہو نگے جس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اس کیلئے فنڈز جاری کر ے گا ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں