چشتیاں، بخشن خاں کے قریب تیزرفتار دو کاروں میں تصادم ، دونوں کے ڈرائیور جاںبحق

منگل 14 فروری 2017 21:47

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2017ء) چشتیاں کے نواحی قصبہ بخشن خاں کے قریب تیزرفتار دو کاروں کے تصادم کے نتیجہ میں دونوں کاروں کے ڈرائیور جاںبحق ہوگئے جبکہ ایک کار میں سوار ایک خاتون اور تین بچے شدید زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق چشتیاں کے چک 12فورڈواہ کا منیر احمد بذریعہ کار LEH3516جارہاتھا کہ وہاڑی سے آنے والی کار MLM9787جسے وہاڑی کے محمد سعید چلارہے تھے کہ دونوں کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کی بناء پر منیر احمد اور محمدسعید جاں بحق ہوگئے جبکہ محمد سعید کی اہلیہ رابعہ بیٹا محمد احمد ،دوبیٹیاں عائشہ سعید ،فاطمہ سعید شدید زخمی ہوگئیں دونوں مرحومین کے ورثا نے حادثہ کو اتفاقیہ قرار دے دیا ہے زخمیوں کو حاصلپور کے تحصیل ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں