حکومت طبی شعبے میں بتدریج بہتری لارہی ہے ، نورالحق بلوچ

مستقبل قریب میں ایک نئی قسم کی تبدیلی نظر آئے گی،سیکرٹری صحت بلوچستان

پیر 2 جنوری 2017 22:24

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2017ء) سیکرٹری صحت بلوچستان نورالحق بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت طبی شعبے میں بتدریج بہتری لارہی ہے جس کے سبب مستقبل قریب میں ایک نئی قسم کی تبدیلی نظر آئے گی۔ انہوںنے کہا کہ پیرامیڈکس کی سروس اسٹرکچر کا معاملہ نمٹاکر محکمہ خزانہ کو بھیج دی گئی ہے ۔ انہوںنے پرنس فہد ہسپتال کی ادویات کا کوٹہ بڑھاکر وہاں چائلڈ اسپیشلسٹ اور فارماسسٹ کی تعیناتی کے احکامات بھی جاری کردیئے۔

پیر کو اپنے دورہ چاغی کے دوران انہوںنے مڈوائفری اسکول ، پرنس فہد ہسپتال اور اسلامک ریلیف کی آنکھوں کے ہسپتال کا دورہ کیا جہاں ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر سردار نجیب سنجرانی، ڈپٹی کمشنر چاغی شیہک بلوچ ، ضلع کونسل چاغی کے چیئرمین میر دائود خان نوتیزئی اور محکمہ صحت کے مقامی افسران بھی تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایچ او چاغی ڈاکٹر بشیر بلوچ، ایم ایس پرنس فہد ہسپتال ڈاکٹر عبدالخالق بلوچ اور اسلامک ریلیف چاغی کے کوآرڈینیٹر عیسیٰ طاہر بلوچ نے انھیں بریفنگ دی۔

سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ نے پرنس فہد ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کرکے اطمینان کا اظہار کیا کہ اور کہا کہ ہسپتال کی ادویات کے کوٹے میں مزید پانچ لاکھ کا اضافہ کیا جائے گا۔ انہوںنے اسلامک ریلیف کے آنکھوں کی مفت علاج معالجے کے ہسپتال کی کاکردگی کی تعریف کی اور وہاں سرجن تعینات کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ انہوںنے اپنے دورے کے موقع پر ضلع چاغی کے مختلف طبی اداروںکا دورہ کرکے ان کے مسائل بھی معلوم کرکے انھیں حل کرنے کی کوشش کی۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں