پونیال اور گوپس کے عوام آپس میں بھائی بھائی ہیں ان کے آپس میں کوئی تنازعات نہیں

سابق صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر علی مددشیرکابیان

منگل 24 جنوری 2017 22:56

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) سابق صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر علی مددشیر نے کہا ہے کہ پونیال اور گوپس کے عوام آپس میں بھائی بھائی ہیں ان کے آپس میں کوئی تنازعات نہیں لیکن بعض افراد جان بوجھ کر اخباری بیانات کے ذریعے ان دو علاقوں کے عوام میں دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سرکاری املاک پر دونوں علاقوں کے عوام کو برابر کے حقوق حاصل ہیں اس سے قبل بھی نہ تو گوپس کے عوام نے اور نہ ہی پونیال کے عوام نے ایک دوسرے کے لئے مسائل پیدا کئے ہیں اور نہ ہی آئندہ کبھی ایسا کرنے کا سوچا ہے لیکن ایک خاص سازش کے تحت ان دو تحصیلوں کے عوام میں دوریاں پیدا کرنے کی جو سازش کی جارہی ہے اس کو دونوں تحصیلوں کے عوام مل کر ناکام بنا دیں گے۔

اس طرح کی علاقائی رنگ دینے والے افراد کے خلاف حکومت فوری طور پر کارروائی عمل میں لائے اور جو کوئی بھی اس طرح کے شازشوں میں ملوث ہے اس کو قرار واقعی سزا دی جائے

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں