حافظ آباد،واپڈا کے کسانوں کو زائد بجلی بل ، کسان سراپا احتجاج بن گئے

منگل 24 جنوری 2017 22:09

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) واپڈ سب ڈویژن نمبر3حافظ آباد کی جانب سے کسانوں اور زمینداروں کو زرعی موٹروں اور ٹیوب ویلوں پر ہزاروں زائد یونٹ ڈال کر بجلی کے بل بھجوادیئے گئے۔ جس پر کسان اورزمیندار ایکسین واپڈہ کے کسان دشمن رویہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ متاثرہ کسانوں اور زمینداروں نے غضفرساہو، بشیر احمد اور محمد اکرم کی قیادت میں شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ واپڈہ سب ڈویژن نمبر3کی جانب سے کسانوں اور زمینداروں کو ہزاروں زائد یونٹ ڈال کر بجلی کے بل بھجوائے گئے۔

جس پر انہوں نے اپنے بجلی کے بلز اصل ریڈنگ کے مطابق ایس۔ڈی۔او سے درست کروائے لیکن ایکسین واپڈہ رمضان عالم انکے بلز سے زائد ڈالے گئے یونٹ نہ نکال رہے ہیںاور نہ ہی انہیں کوئی ریلیف دیا جارہا ہے بلکہ انہیں ایکسین آفس کے چکر لگوالگوا کر ذلیل و خوار کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ زمینداروں نے کہا کہ زراعت کا شعبہ پہلے ہی سنگین بحران کا سامنا کررہا ہے۔

اور اب ا یکسین واپڈہ کے کسان دشمن رویہ کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے گیپکو چیف چودھری محمد اکرم سے مطالبہ کیا کہ ایکسین واپڈہ کے ناروارویہ کا فوری نوٹس لیکر حافظ آباد میں کھلی کچہری لگا کر کسانوں کو ڈالے گئے ھزاروں زائد یونٹ بلوں سے نکلوائے جائیں۔دوسری جانب واپڈہ سب ڈویژن نمبر ۳ کے ذرائع نے بتایا کہ زائد ڈالے گئے یونٹ پر جو بھی شکایت لیکر آرہا ہے وہ اسے ریلیف دے رہے ہیں اگر ایکسین گیپکو ریلیف نہیں دیتے تو ہمار ا س میں کوئی قصور نہیں۔دوسری جانب ایکسین گیپکو کا کہنا ہے کہ زائد یونٹ انہوں نے نہیںڈلوائے ۔انکے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں