محکمہ انٹی کرپشن ہنگو نے محکمہ تعلیم ہنگو میں لاکھوں روپے خرد بردکا راز فاش کر دیا،ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ درج

بدھ 18 جنوری 2017 19:58

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) محکمہ انٹی کرپشن ضلع ہنگو کے سرکل آفیسر ملک جان نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن زیب اللہ خان کے خصوصی ہدایت پر اے ڈی سی کوہاٹ ریجن طاہر خان وزیر کی قیادت میں ایکشن لیتے ہوئے محکمہ تعلیم ہنگو مردانہ کے بے قاعدگیوں کو بے نقاب کر دیا۔

(جاری ہے)

تھانہ انٹی کرپشن ہنگو میں درج شدہ ایف آئی آر کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول ہمیش گل بانڈہ کا چوکیدار عثمان خالق جو کہ یکم دسمبر 2010تا 10اگست2015تک بیرونی ملک مقیم رہ کر فرائض سے غائب رہنے کے باوجود مہانہ تنخواہیں وصول کرتا رہا اور قومی خزانے کو 6لاکھ 62ہزار 250روپے کا نقصان پہنچایا گیا جس پر محکمہ تعلیم مردانہ ہنگو کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر عقل بادشاہ ،سرکل اے ڈی ای اوزموسیٰ حسن،ہمت اللہ،عبدالمالک ،عبدالصمد ،شمس الرحمان اور سکول ہذا کے ہیڈ ٹیچر الف جہان بادشاہ اور چوکیدار عثمان خالق کو ملزمان قرار ریتے ہوئے تھانہ انٹی کرپشن ضلع ہنگو میں زیر دفعات جرم 419,420,409,468,،471/5(2)PCAct،کے تحت ایف آئی آر درج کراتے ہوئے مقدمہ درج کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں