اقتدار میں آکر انگریز کا بنایا ہوا نظام ختم کریں گے، بلدیاتی نظام کے بننے سے ایم این اے اور ایم پی اے کے پیچھے بھاگنا نہیں پڑے گا، بعض لوگ دین کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کررہے ہیں، حضور کو آخری نبی نہ ماننے والا مسلمان نہیں ہوسکتا، بلے کا وقت آگیا ہے، بلے سے چور ، ڈاکووٴں، لٹیروں اور سرکس کے شیروں کا احتساب کروں گا ، نئے پاکستان میں سب سے زیادہ عزت استاد اور جج کی ہوگی، امیر اورغریب کے بچے کے لیے یکساں نظام تعلیم لائیں گے ، تحریک انصاف ملک و قوم کو پاؤں پر کھڑا کرنے، قرضوں سے نجات دلائیگی، آئندہ بھیک مانگنے کی ضرورت نہ ہوگی، گذشتہ پانچ سالوں میں ہر پاکستانی پر 35ہزار روپے کا قرضہ چڑھ چکا ہے ، زرداری اور میاں برادرن نے ملی بھگت سے بندر بانٹ کی،مک مکا کرکے ملک کے خزانوں کو لوٹا، خود ارب پتی بننے کے بعدشہانے اور مغل اعظم کی طرح زندگی گزار رہے ہیں ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا انتخابی جلسہ سے خطاب

اتوار 5 مئی 2013 23:58

چنیوٹ/خوشاب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مئی۔ 2013ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سب سے پہلے انگریز کا بنایا ہوا نظام ختم کریں گے،جس دن بلدیاتی نظام بن گیا، ایم این اے اور ایم پی اے کے پیچھے بھاگنا نہیں پڑے گا، بعض لوگ دین کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کررہے ہیں،پہلے کہا گیا کہ مجھے یورپی لابی کی حمایت ہے، پھرکہا یہودی لابی کی حمایت ہے، اب کہا جارہا ہے کہ مجھے قادیانی لابی کی حمایت حاصل ہے ،حضور کو آخری نبی نہ ماننے والا مسلمان نہیں ہوسکتا، اب بلے کا وقت آگیا ہے، بلے سے چور ، ڈاکووٴں، لٹیروں اور سرکس کے شیروں کے ساتھ بہت برا کرنا ، نئے پاکستان میں سب سے زیادہ عزت استاد اور جج کی ہوگی، امیر اورغریب کے بچے کے لیے ایک ہی نصاب لائیں گے، پاکستان تحریک انصاف ملک و قوم کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے علاوہ قرضوں سے نجات دلائیگی جس سے پاکستان کو آئندہ بھیک مانگنے کی ضرورت نہ ہوگی، گذشتہ پانچ سالوں میں ہر پاکستانی پر 35ہزار روپے کا قرضہ چڑھ چکا ہے جو اب دگنا ہوچکا ہے، زرداری اور میاں برادرن نے ملی بھگت سے بندر بانٹ کی اور مک مکا کرکے ملک کے خزانوں کو لوٹا خود ارب پتی بننے کے علاوہ شہانے اور مغل اعظم کی طرح زندگی گزار رہے ۔

(جاری ہے)

وہ اتوا ر کو چنیوٹ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اب مقابلہ (ن) اور جنون کے درمیان ہوگا ، پاکستا نی قوم باشعور ہوچکی ہے اب اس کو کوئی پاگل نہیں بنا سکتا ، ہم بلدیاتی نظام لائیں گے ، ملک بھر میں یکساں تعلیمی نظام ہوگا ، پاکستان میں سب سے زیادہ عزت جج اور استاد کی ہوگی ، میں عوام کو11مئی کو نئے پاکستان کی مبارکباد دیتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے ۔ پاکستانی قوم باشعور ہوچکی ہے ، اب عوام کو کوئی بھی بیوقوف نہیں بناسکتا ۔ پرانے سیاست دان چاہے جتنا پیسا لگا دیں عوام نیا پاکستان بنا کررہے گی ۔ اب مقابلہ (ن) اور جنون کا ہوگا۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ 11مئی کو نظریے کو ووٹ دیتے ہوئے بلے پر مہر لگائیں تحریک انصاف پاکستان میں سب سے پہلے انگریزی نظام کا خاتمہ کرتے ہوئے تمام اختیارات بلدیاتی اداروں کو دے گی ۔

عمران خان نے کہا کہ ہم ملک بھر میں یکساں تعلیمی نظام نافذ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے چشموں پر ڈیم بنائیں گے ۔ پاکستان میں بے تحاشہ کوئلہ ہے کوئلے سے بجلی بنا کر اضافی بجلی بیرون ممالک میں بھی بیچیں گے ۔ عمران خان نے جلسے کے آخر میں جذبات میں کہا کہ یہ بلا بہت خطرناک ہے اور یہ 11مئی کی شام کو چوروں ، ڈاکوؤں ، ظالموں اور سرکس کے شیروں کے ساتھ بہت برا سلوک کرے گا۔

عمران خان نے کہا کہ بعض لوگ دین کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کررہے ہیں،پہلے کہا گیا کہ مجھے یورپی لابی کی حمایت ہے، پھرکہا یہودی لابی کی حمایت ہے، اب کہا جارہا ہے کہ مجھے قادیانی لابی کی حمایت حاصل ہے،واضح کردوں حضور کو آخری نبی نہ ماننے والا مسلمان نہیں ہوسکتا۔عمران خان نے کہا کہ اب بلے کا وقت آگیا ہے، بلے سے چور ، ڈاکووٴں، لٹیروں اور سرکس کے شیروں کے ساتھ بہت برا کرنا ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ نئے پاکستان میں سب سے زیادہ عزت استاد اور جج کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امیر اورغریب کے بچے کے لیے ایک ہی نصاب لائیں گے۔ خوشاب میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ انکی پارٹی موٹر وے اورسٹرکیں بنانے اور ٹرینیں چلانے کی بجائے پاکستانیوں کو ایک کامیاب قوم بنائے گی تاکہ اس ملک کو آزاد اور خود مختار بنا کر قائداعظم اور علامہ اقبال کے حقیقی پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ میانوالی کے بعد خوشاب ان کا دوسرا گھر ہے جہاں پر وہ ہر سال سردیوں میں شکار کھیلنے کیلئے آتے ہیں لیکن 11مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے وہ آج ضلع خوشاب میں ظالموں ، ڈاکوؤں اور اس ملک کا خون چوسنے والوں کا شکار کرنے آئے ہیں عمران خان نے کہا کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور 11مئی کو ان کا ووٹ ملک کی تقدیر بدلنے اور کامیابی کا سفر متین کرنے میں اہم کردار ادا کریگا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک و قوم کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے علاوہ قرضوں سے نجات دلائیگی جس سے پاکستان کو آئندہ بھیک مانگنے کی ضرورت نہ ہوگی انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں میں ہر پاکستانی پر 35ہزار روپے کا قرضہ چڑھ چکا ہے جو اب دگنا ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری اور میاں برادرن نے ملی بھگت سے بندر بانٹ کی اور مک مکا کرکے ملک کے خزانوں کو لوٹا خود ارب پتی بننے کے علاوہ شہانے اور مغل اعظم کی طرح زندگی گزار رہے لیکن اس ملک کے عوام مہنگائی اور بے روز گاری کا شکار ہوچکے ہیں گندے پانی سے ہر سال دو لاکھ پاکستانی بچے مر جاتے ہیں لیکن اس ملک کے حکمران خود جیبیں بھر کر سرمایہ باہر بھیج دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کیلئے اپنی تقدیر بدلنے کا یہ سنہری موقع ہے اس لیے اگر انہوں نے 11مئی کو اس موقع سے فائدہ نہ اٹھایا تو صدیوں پیچھے چلے جائینگے انہوں نے کہا کہ 11مئی سے اس ملک کے نوجوانوں کا میں کپتان ہوں اور وہ میری ٹیم ہیں انہوں نے کہا کہ تمام پرانے سیاسی اداکار اب میری گرفت میں آچکے ہیں اور انشاالله گیارہ مئی کو ان کو شکست سے دو چار کردوں گا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بلے سے جو چھکے لگا کر اپنی ایننگ پوری کریگی اس سے سرکس کے شیر بھاگ جائینگے اور تیر خطا جائینگے عمران خان نے کہا کہ ان کے سیاسی مخالفین پیسے لگا کر لوگوں کا ضمیر خرید رہے ہیں لیکن ان کو یاد نہیں کہ وہ خود قوم کے مقروض ہیں انہوں نے کہا کہ نئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیکر کامیاب کریں انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار 35فیصد ٹکٹ میرٹ پر نوجوانوں کو دیے گئے ہیں لیکن دوسری سیاسی پارٹیوں نے رشتہ داروں کو ٹکٹ دیے انہوں نے کہا کہ اس ملک کے عوام برادریوں ، دوستیوں اور دھڑے بندیوں کی سیاست سے نکل کر اس ملک کی تقدیر کو بدلنے والی پارٹیوں کو کامیاب کروائیں اس سے پہلے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عطا الله عیسی خیلوی نے اپنے مخصوص انداز میں اپنا کلام پیش کیا جلسہ سے تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ این اے 69ملک عمر اسلم اعوان اور امیدوار حلقہ این اے 70انجینئر ملک گل اصغر خان کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں