پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار 55سالہ فرانسیسی خاتون شادی کرنے خان پور پہنچ گئی

کیتھرین نے اسلام قبول کر کے اپنانام عائشہ بی بی رکھا ، چاہوں گی شادی کے بعد خاوند میرے ساتھ فرانس میں رہے، فرانسیسی خاتون

ہفتہ 31 دسمبر 2016 11:30

پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار 55سالہ فرانسیسی خاتون شادی کرنے خان پور پہنچ گئی

خان پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 دسمبر2016ء) سوشل میڈیا پر شروع ہونیوالی دوستی محبت میں بدل گئی۔ پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار 55سال کی فرانسیسی خاتون شادی کرنے خان پور پہنچ گئی۔ کیتھرین نے پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار فرانسیسی خاتون شادی کرنے خان پور پہنچ گئی۔ 29سالہ عمیر احمد سے 55سالہ کیتھرین کی فیس بک پر دوستی ہوئی جو آہستہ آہستہ رشتے میں بدل گئی۔ کیتھرین نے اسلام قبول کر لیا ہے جس کے بعد اس کا نیا نام عائشہ بی بی رکھا گیا ہے۔ عمیر اور کیتھرین بہت جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ فرانسیسی خاتون کیتھرین کا کہنا ہے کہ چاہوں گی شادی کے بعد خاوند میرے ساتھ فرانس میں رہے۔

متعلقہ عنوان :

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں