بغیر لائسنس و غیر معیاری ادویات رکھنے والے متعددمیڈیکل سٹورزسر بمہر

بدھ 21 دسمبر 2016 23:36

خانپور۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء)محکمہ صحت کی سپیشل چھاپہ مار ٹیم کی کارروائیاں، متعدد میڈیکل سٹور سیل کر دیئے، بتایا جاتا ہے کہ محکمہ صحت کی سپیشل چھاپہ مار ٹیم جس میں ڈرگ انسپکٹرز مقبول احمد بھٹی ،امجد فاروق اورلیاقت پورنے خان پور کے مختلف علاقوں میں بغیر لائسنس و غیر معیاری ادویات رکھنے والے میڈیکل سٹوروں پر اچانک چھا پہ مار کر انہیں سیل جبکہ متعدد کے چالان کر دیئے، ڈرگ انسپکٹر امجد فاروق نے بتایا کہ سیل کیے گئے میڈیکل سٹوروں کے لائسنس نہیںتھے اوران پرغیر قانونی پریکٹس بھی کی جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جن ادویات کے ناقص ہونے کی اطلاعات تھیں ان کے سیمپل حاصل کر کے تجزیے کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں ۔

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں