حکومت پنجاب عوام کو ادویات کی مفت فراہمی یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے،چوہدری اعجاز شفیع

پیر 23 جنوری 2017 20:15

خانپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو ادویات کی مفت فراہمی یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے، اسی ضمن میں حلقہ پی پی 290کے 3بنیادی مراکز صحت کی بہتری کے لیے 70لاکھ روپے کے فنڈز فوری طور پر جاری کر دیئے گئے ہیں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنیادی مرکز صحت چک 1پی ،بنیادی مرکز صحت چک 7پی اور بنیادی مرکز صحت بھٹہ شیخاں میں 70لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیراتی کام کے علاوہ مشینری کی فراہمی کی جا رہی ہے جس سے علاقائی افراد صحت کی بہترین سہولت سے مستفید ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھٹہ شیخاں سے چک 92 ون ایل تک سڑ ک کی تعمیر کے لیے 7کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرائے گئے اس سڑک کی تکمیل ہونے کے بعد علاقہ کے لوگ اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان چور پکارے چور کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، 2018 کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ اس موقع پر میاں شہزاد انور ،چوہدری طارق علی ،چوہدری آصف شریف ،علی ترا ب بھلر ،ندیم اقبال رحمانی ،میاں شاہد انجم ،چوہدری محمد نوید و دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں