کوہستان میں پولیس کیلئے این ٹی ایس پاس کرنے والے امیدواروں کو شارٹ لسٹ نہ کرنے پر امیدوار برہم ہو گئے

جمعرات 29 دسمبر 2016 17:49

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) کوہستان میں پولیس کیلئے این ٹی ایس پاس کرنے والے امیدواروں کو شارٹ لسٹ نہ کرنے پر امیدوار برہم ہو گئے۔ متاثرہ امیدواروں نے بتایا کہ کوہستان پولیس میں خالی آسامیوں پر پوسٹیں سیاسی تقسیم کیلئے چھپائی گئی ہیں، 72 آسامیوں پر صرف 30 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا جو زیادتی ہے، دسمبر کے اختتام پر این ٹی ایس کا ویلیو بھی ختم ہو گا، دو دنوں کے اندر بھرتی کیا جائے ورنہ عدالت جائیں گے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالعزیز آفریدی کا کہنا ہے کہ کوہستان پولیس میں 72 نہیں صرف 33 آسامیاں خالی ہیں جنہیں میرٹ کے مطابق شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، پاس ہونے والے دیگر امیدواروں کو ویٹنگ لسٹ پر رکھا گیا ہے جو آسامی خالی ہوگی میرٹ کے مطابق امیدواروں کو بھرتی کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع کوہستان میں بھی پولیس کی بھرتیاں جاری ہیں جہاں ایک طرف بڑھتی ہوئی بیروزگاری سے نوجوان پریشان ہیں اور ہر کوئی نوکری کی تلاش میں ہے، نوکری نہ ملنے پر دلبرداشتہ بھی نظر آ رہے ہیں۔

گذشتہ روز این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں نے مولوی ولی الله کے ہمراہ کوہستان میڈیا سنٹر میں بات چیت کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ پی ایس سی لیول کی ڈگری کرنے کے باوجود پولیس کانسٹیبل نہیں بن سکتے تو ایسی ڈگری کا ہمیں کیا فائدہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں