لودھراں ٹرین حادثے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ،مجموعی تعداد 10 ہوگئی

حادثے کا زخمی زاہد وکٹوریہ ہسپتال میں زیر علاج تھا ، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 5 بچے شامل

جمعہ 13 جنوری 2017 12:45

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) لودھراں ٹرین حادثے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ، جاں بحق افراد کی تعداد 10ہو گئی۔

(جاری ہے)

لودھراں میں ایک ہفتہ قبل ہونے والے ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والا 10 سالہ زاہد وکٹوریہ ہسپتال میں وینٹیلیٹر پر زیر علاج تھا تاہم محمد زاہد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا اور اب تک ٹرین حادثے میں ڈرائیور سمیت جاں بحق بچوں کی تعداد 10ہو گئی ہے جبکہ ایک ہی خاندان میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 5 ہو گئی جس میں محمد زاہد کے بھائی محمد فہد بہن مریم بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں