لودھراں ٹرین حادثے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 10 ہو گئی

جمعہ 13 جنوری 2017 19:58

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) لودھراں ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہو گئی۔ ٹرین حادثے میں زخمی ہونیوالا10سالہ طالب علم زاہدایک ہفتے بعددم توڑگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق زاہدزخمی حالت میں بہاولپورکے وکٹوریہ اسپتال میں وینٹی لیٹرپرتھا۔واضح رہے کہ چندروزقبل لودھراں میں دھند اور پھاٹک بند نہ ہونے کے باعث موٹرسائیکل رکشہ اورٹرین کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں سکول کے طلبائ سمیت 9افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے تھے۔گزشتہ روزحادثے کا ایک اورزخمی دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں