فاٹا سے دہشتگردوں کے نیٹ ورکس کا خاتمہ کردیا گیا ، ہم نے آپریشنز میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں ،ہم اپنی سرزمین سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے مقصد کے حصول کے قریب ہیں، باقی رہ جانے والے عارضی بے گھر افراد کی گھروں کوواپسی کو 2016کے اختتام سے قبل یقینی بنایا جائے،پاک فوج اور حکومت قبائلی عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے کئے گئے تمام وعدے پورے کریگی ، اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ اور خوشحال پاکستان دیں گے
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ شمالی و جنوبی وزیرستان کے موقع پر قبائلی جرگے ، اساتذہ اور طلباء سے خطاب جنرل راحیل شریف کا یونس خان سپورٹس اسٹیڈیم کا بھی افتتاح
منگل 15 نومبر 2016 22:03
راولپنڈی/میرانشاہ /وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے فاٹا سے دہشتگردوں کے نیٹ ورکس کا خاتمہ کردیا گیا ہے ہم نے آپریشنز میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں ،ہم اپنی سرزمین سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے مقصد کے حصول کے قریب پہنچ گئے ہیں، باقی رہ جانے والے عارضی بے گھر افراد کی گھروں کوواپسی کو 2016کے اختتام سے قبل یقینی بنایا جائے،ک فوج اور حکومت قبائلی عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے،ان سے علاقے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ، ہم اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ اور خوشحال پاکستان دیں گے ۔
منگل کو آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کو آرمی چیف نے شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں کا دورہ کیا جہاں انہیں استحکام آپریشن میں پیش رفت عارضی طور پر بے گھرافراد کی واپسی اور فاٹا میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے)
انہوں نے عارضی بے گھر افراد کی واپسی میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کی باعزت بروقت اور بہتر طریقے سے واپسی یقینی بنانے والے ہرشخص کی کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ باقی رہ جانے والے عارضی بے گھر افراد کی واپسی کو 2016کے اختتام سے قبل یقینی بنایا جائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوبارہ آبادکاری اور تعمیر نو کی کوششوں کے حصے کے طور پر دوبارہ آبادکاری کے اہم منصوبوں کا افتتاح بھی کیا گیا،84کلومیٹر بنوں میرانشاہ،غلام خان روڈ جس میں یو ایس ایڈ نے فنڈنگ کی تھی اور ایف ڈبلیو او نے اسے تعمیر کیا تھا اسے بھی کھولا گیا،افغانستان سے مختصر ترین تجارتی روٹ ہوگا جس کے ذریعے بنوں اور غلام خان بارڈر پوسٹ کے درمیان فاصلہ 6گھنٹے سے کم ہو کر1.5گھنٹے رہ جائے گا،اس روڈ کے ساتھ افغانستان کیلئے 705کلومیٹر طویل اسٹریٹجک سنٹرل ٹریڈ کوریڈور بھی مکمل کرلیا گیا ہے،جہاں سے سرحد سے وسطی ایشیاء تک ہرقسم کی نقل و حرکت ہوسکے گی۔چیف آف آرمی سٹاف نے جدید یونس خان سپورٹس اسٹیڈیم کا افتتاح بھی کیا جوشائقین سے بھرپور تھا۔آرمی چیف نے فاٹا الیون اور یونس خان الیون کے درمیان ہونے والا افتتاحی میچ بھی دیکھا۔اس دوران آرمی چیف نے اس امید کا اظہار کیا کہ فاٹا یوتھ کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا کیونکہ اس سے انہیں کھیلوں اور تعلیم کی سہولیات میسر ہوں گی جبکہ اس موقع پر قبائلی عمائدین کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے فاٹا سے دہشتگردوں کے نیٹ ورکس کا خاتمہ کردیا گیا ہے ہم نے آپریشنز میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیںاور ہم اپنی سرزمین سے دہشتگردی کو مکمل طور پر ختم کرنے کے مقصد کے حصول کے قریب پہنچ گئے ہیں،قبائلی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آرمی چیف نے ان کی علاقے کے امن و استحکام کیلئے کوششیں کرنے والی سیکیورٹی فورسز کی حمایت و تعاون کی بھی تعریف کی۔اس دوران آرمی چیف نے قبائلیوں کو یہ یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج اور حکومت قبائلی عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے،ان سے علاقے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ اور خوشحال پاکستان دیں گے جبکہ قبائلی عمائدین نے علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے وہاں امن لانے اور تعمیر نو کے معیاری کام کو یقینی بنانے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں جنرل راحیل شریف اور ان کی اہلیہ نے جنوبی وزیرستان کا دورہ بھی کیا اور چک مالائے میں کھلنے والا نیا آرمی پبلک سکول دیکھا اوروہاں بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف نے فیکلٹی اور طلباء کی اس علاقے میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کوششوں کی تعریف کی۔آرمی چیف نے اپنے بچوں کو سکول بھیجنے میں دلچسپی پر مقامی لوگوں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ صرف تعلیم ہی ہماری آنے والی نسلوں کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میرانشاہ کے دورہ کے موقع پر بیگم راحیل شریف نے علاقے کی مقامی خواتین کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور ان کی قربانیوں کو سراہا جبکہ دوبارہ آبادکاری سے متعلق ان کے مسائل بھی سنے۔قبل ازیں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے علاقے میں امن پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا۔متعلقہ عنوان :
میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شمالی وزیرستان کے امیر جماعت اسلامی ملک رحمن اللہ جاں بحق
انتخابی نتائج میں تاخیر پر احتجاج، فائرنگ سے محسن داوڑ زخمی ہو گئے
چوہدری عبدالمجید کی بابری مسجد کی جگہ رام مندر کے افتتاح کی مذمت
شمالی وزیرستان ، میران شاہ میں یوتھ کنونشن 2024 کا انعقاد کیا گیا
شمالی وزیرستان میں محسن داوڑ کے قافلے پر نا معلوم افراد کی فائرنگ، سربراہ این ڈی ایم محفوظ رہے
وزیر اعظم آزاد کشمیر کا دورہ میرپور ،مختلف وفود سے ملاقاتیں
وزیرستان ، تعلیم کے فروغ کے لیے موبائل سکول کا قیام ، موبائل سکول تمام جدید سہولیات سے مزین
اوورسیز کشمیری ہمارا اثاثہ ہیں ،تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے ،آزاد خطہ کے معاشی استحکام ..
شمالی وزیرستان میں گھر پر گولہ گرنے سے 5 افراد جاں بحق، دو بچے زخمی
سابق آئی جی پولیس کے پی صلاح الدین محسود کے بھائی اغواء کے بعد قتل
صدربینک آزاد کشمیرخاورسعید کا میرپورڈویژن میںمختلف فیلڈ دفاتراور برانچوں کا دورہ
میران شاہ میں خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے اہم منصوبہ فعال
میرانشاہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف