اور کزئی ایجنسی میں 3روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات مکمل

جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:31

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) اور کزئی ایجنسی میں 3روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات مکمل ٬39103 بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائینگے ۔مجموعی طورپر 193 ٹیمیں تشکیل دیکر اور کزئی ایجنسی کے چار تحصیلوں کیلئے 46 ایر یا انچارج مقرر کر دئے گئے۔ ۔تفصیلات کے مطا بق اور کلزئی ہیڈ کو ارٹر ہنگو میں 24 اکتوبر سے شروع ہو نے والی تین روزہ انسداد پو لیو مہم کی افتتاح تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ایم این اے ڈاکٹر غازی گلاب جمال سمیت پی اے اور کزئی محمد زبیر ایجنسی سر جن ڈاکٹر محمد ادریس ٬قبائلی عمائدین نے شر کت کی اس موقع پر بر ینفنگ دیتے ہوئے ایجنسی سر جن ڈاکٹر محمد ادریس نے کہا کہ تین روزی انسداد پو لیو مہم کے انتظامات کے تحت اور کزئی ایجنسی کے چار تحصیلوں کے ۔

(جاری ہے)

39103 پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے لئیئ46 ایریا انچارج کے زیر نگرانی مجموعی طورپر 193 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جن میں 162موبائل ٬29 فکسڈ٬جبکہ 2 ٹرانزٹ ٹیمیںشامل ہیں جو کہ گھر گھر تک رسا ئی کر تے ہوئے پو لیو ویکسینشن کے فرائض انجام دینگی ان کو فرائض کے بہرین انجام دہی کے حوالے سے سخت ہدایات جا ری کی گئیں ہیں ۔مہمان خصوصیMNA ڈاکٹر غازی گلاب جمال اور پی اے اور کزئی محمد زبیر اور ایجنسی سر جن ڈاکٹر محمد ادریس نے بچوں کو قطر ے پلا کر پو لیو مہم کا افتتاح کے مو قع پر خطا ب کعر تے ہوئے کہاکہ پو لیو جیسے خطر نا ک اور مہلک مر ض سے نجا ت حاصل کر نے کیلئے سب ملکر مشتر کہ جدوجہد کر نا نا گزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہبچوں کو صحت مند معاشر ے کا قیمتی اثاثہ بنا نے کیلئے پو لیوکے خلاف جہاد میںہر طبقہ فکر کو کر دار ادا کر نا ہوگا ۔انہو ں نے کہا کہعلماء کر ام ٬قبائیل عمائدین عوام انسداد پو لیومہم کو کا میا ب بنا نے کیلئے عملہ کے ساتھ بھر پو ر تعا ون کو یقینی بنا ئیں کو کی ہم سب کی قومی اخلاقی دینی ذمداری ہیں٬۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں