پیرمحل ، معروف ماہر تعلیم ریٹائرڈ ہیڈماسٹر محمد امین عارف انتقال کر گئے

منگل 10 جنوری 2017 19:33

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء) معروف ماہر تعلیم ریٹائرڈ ہیڈماسٹر محمد امین عارف انتقال کر گئے تفصیل کے مطابق ڈاکٹر عارف سلیم عارف ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ماموں جان عدنان امین لیکچرار کے والد محترم معروف ماہر تعلیم ریٹائرڈ ہیڈماسٹر محمد امین عارف انتقال کر گئے جن کی نمازجنازہ اقبال پارک پیرمحل میں اداکی گئی نمازجنازہ میں سیاسی سماجی صحافتی ۔

(جاری ہے)

شخصیات سمیت اساتذہ وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل میں بطور ہیڈماسٹر فرائض دیتے ہوئے ریٹائر ڈ ہوئے اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ٹیوٹر اور نگران فرائض انجام دیتے رہے مرحوم چند روز قبل ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں