شہدادپور اور گردونواح میں خسرہ کی وباء میں اضافہ ، 4 بچے جاں بحق ، کئی ہسپتالوں زیر علاج

جمعہ 13 جنوری 2017 16:11

شہدادپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) شہدادپور اور گردونواح میں خسرہ کی وباء میں اضافہ ، خسرہ کی وجہ سے 4 ۔ بچے جاں بحق ، کئی بچے اسپتالوں زیر علاج ، دو بچے تشویشناک حالت میں حیدرآباد اسپتال منتقل ۔ تفصیلات کے مطابق شہدادپور اور اس کے گردونواح میں خسرہ کی بیماری نے اچانک وباء کی صورت اختیار کر لی ہے ۔ شہدادپور سمیت مختلف دیہاتی علاقوں میں خسرہ کی بیماری میں تیزی سے اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے خسرہ کی بیماری میں مبتلا بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

خسرہ کی بیماری کے باعث ایک ہفتہ کے دوران 4 بچے انتقال کر گئے ہیں ۔ ان بچوں میں گائوں مانک تھہیم کا قاسم تھہیم ، گائوں کرم ڈنو وسان کا سجاد لغاری ، نئی بستی شہدادپور کی شہنیلا بنت عالم اور سنین لغاری شامل ہیں ۔ دوسری جانب شادل ولد حاکم بروہی ، آسیہ بنت میر دوست ، صبا بنت نبی بخش ، انیلا بنت راہین ، میر حسن ولد صدیق بروہی ، شیر بانو بنت ہاشم سمیت دیگر بچوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ کامران بیگ اور سفیان کو تشویشناک حالت میں حیدرآبا د اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ شہدادپور اور گردنواح میں خسرہ بیماری کی وجہ سے شہدادپور سمیت گردونواح کے علاقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں