دنیا بھر میں پاکستانی عوام کا پیسہ لوٹنے کا چرچا ہے، خورشیدشاہ

خود کو شہید بھٹو کا ایک ادنیٰ کارکن سمجھتا ہوں اس پر فخر ہے ،قائد حزب اختلاف

پیر 16 جنوری 2017 19:23

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستانی عوام کا پیسہ لوٹنے کا چرچا ہے، خود کو شہید بھٹو کا ایک ادنیٰ کارکن سمجھتا ہوں اور اس پر فخر ہیں، کسانوں کو پیپلزپارٹی نے مضبوط کیا، اطلاعات کے مطابق پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے پھچلے چار سال میں غیریبوں کیلئے کیا کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ہم باتیں نہیں کرتے ہم نے غریبوں کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچایا اور اب چاہتے ہیں کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خواتین کو دی جانے والی رقم3ہزار ہو جائے، پیپلزپارٹی پیسے کو شعور دیا، آج نوجوان ڈگریاں لیکر گھوم رہے ہیں لیکن روزکار نہیں مل رہا آج بڑے بڑے پروجیکٹس چل رہے ہیں لیکن خواتین ہسپتال کی سڑکوں پر مر رہی ہیں میتوں کو اٹھانے کیلئے ایمبولینس نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ خودکو بھٹو کا ایک ادنیٰ کارکن سمجھتا ہوں اور اس پر فخر ہیں، عوام کو چاہئے کہ بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کرنے اور بلاول نے وعدے پورے کرنے کیلئے آپکے ہاتھ تھامے ہیں،پیپلزپارٹی نے مزدورں کیلئے بنایا گیا کالہ قانون ختم کیا اور آئندہ بھی بلاول کی سربراہی میں غریبوں کی آواز ہے۔

وقار)

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں