اولیاء کرام وصوفیاء کرام نے ہمیشہ امن ومحبت کادرس دیا ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر معاشرے میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے ،ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران

منگل 17 جنوری 2017 21:23

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء)ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران نے کہاکہ اولیاء کرام وصوفیاء کرام نے ہمیشہ امن ومحبت کادرس دیا ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر معاشرے میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے سبی سمیت برصغیر کی عظیم صوفی بزرگ ہستی حضرت سخی پیر سالم شاہ بخاریؒکی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اولیاء کرام و صوفیاء کرام نے اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرکے معاشرے میں مثالی امن قائم کیا تاریخ ثابت کرتی ہے بزرگان دین نے ہر طرح کی مذہبی منافرت اور نظریات و عقائد کے نظر انسانیت کی فلاح وبہبود سمیت راہ ہدایت کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ان خیالات کا اظہار پیر سالم شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ 102واں سالانہ عرس مبارک کے تین روزہ تقریبات کے پہلے دن کے موقع پر دربار پر چادر پوشی کرتے ہوئے زائرین مریدین وعقیدت مندوں شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متولی دربار بابا غوث بخش قادری ،فقیر ہدایت اللہ سومرو، میر جان بلوچ، بابو دوست محمد لودھی، بابو عبدالمجید ، بابو عبدالطیف قادری، ملک آزاد خان خجک ،تحصیل دار نصیر احمد ترین ، بابو رحمت اللہ سومروحاجی اللہ ڈنہ،حاجی سعید الدین طارق ، طاہر عباس ،سیدطاہر علی سمیت سینکڑوں عقیدت مند بھی موجود تھے قبل ازین تین روزہ عرس مبارک کی پہلی نشست کا باقاعدہ آغاز بعداز نماز فجر قرآن خوانی حمد نعت سے کیا گیا دربار ہذا کی چادر پوشی کی گئی جس میں سینکڑو ں عاشقان مرید ین نے شرکت کی نماز فخر کے بعد الحاج صوفی سلیمان نقشبندی نے درس قرآن پاک دیا ، چادر پوشی کی پروقار تقریب سے ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران، الحاج صوفی سلیمان نقشبندی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سخی پیر سالم شاہ بخاریؒ کی مذہبی وسماجی خدمات کا تسلسل پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے روحانی سلطنتیں فیوض و برکات کے باعث قیامت تک برقرار رہیں گی بزرگان دین کے مزارات پر تمام علاقائی نسلی نسانی اور فرقہ وارانہ عصبتیں ختم ہوجاتی ہیں بزرگان دین کے مزارات پاکستانی قوم کیلئے اتحاد ویکجہتی اور وحدت اسلامی کے مراکز ہیں اغواث اقطاب ابدال قلندر اولیائے اللہ کی روحانی سلطتین اپنے فیوض وبرکات کے باعث قیامت تک قائم رہیں گی اولیاء کرام کوبارگاہ رسالت میں حاضری کا شرف حاصل ہوتا ہے اولیاء کرام روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کا فضل واحسان ہیں ان نفوس قدسیہ سے محبت دونوں جہان میںفلاح وکامرانی اوران سے عداوت سراسر دینی وآخری خسارے کا باعث ہے انہوں نے کہا کہ اگر سچے دل سے ان مزارات پر حاضری دی جائے تو انسان کی تمام مشکلات حل ہوجاتی ہیں بعدازاں ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران نے فری میڈیکل کیمپ کا بھی معائنہ کیا اور ڈاکٹر ز سے ان کے مسائل بھی معلوم کئے ختم قرآن پا ک کے بعد درودسلام کے بعد ملک وقوم کیلئے خصوصی دعا بھی مانگیں گئیںواضح رہے کہ سخی سالم شاہ بخاریؒ کے تین روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات رات گے تک جاری رہیں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر سبی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں