شہریوںکی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے،ڈی آئی جی سبی ریجن ساجد علی خان

منگل 24 جنوری 2017 23:28

سبی۔24جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء)ڈی آئی جی سبی ریجن ساجد علی خان نے کہاکہ سبی میں امن وامان کی صورتحال دوسرے شہروں کی نسبت بہتر ہے،قیام امن کیلئے سبی پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ،شہریوںکی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے ،تاجر برادری شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی چیئرمین ملک اکرم بنگلزئی کی قیادت میںانجمن تاجران سبی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ایس پی سبی سردار محمد حسن موسیٰ خیل ،انجمن تاجران سبی کے صدر منظور مری،سینئرنائب صدر حاجی عبد الرحمن بگٹی ،جنرل سیکرٹری جیرام داس،چیئر مین بدرالدین ،وائس چیئرمین پرکاش کمار،لیاقت علی ڈومکی اور دیگر موجود تھے ڈی آئی جی ساجد علی خان نے کہاکہ شہر میں امن و امان کے مسئلے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے قیام امن کیلئے سبی پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی انہوںنے کہاکہ سبی میں امن و امان کی صورتحال دوسرے شہروں کی نسبت بہتر ہے یہاں کے عوام امن پسند اور قانون کے پاسداری کرنے والے شہری ہے انہوںنے کہا کہ سبی کے عوام جس طرح پولیس پر اعتماد کرتی ہے ان کی اعتماد ہر صورت برقرار رکھا جائیگا انہوںنے کہا کہ سبی میں امن و امان کی بحالی میں نہ صرف پولیس بلکہ تاجروںاور شہریوں کا بھی اہم کردار ہے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں