سوات،تحصیل کونسل بابوز& کا اجلاس ، مسائل پر گرما گرم بحث ، ممبران نے مسائل کے انبار لگا دئیے

واسا پراجیکٹ کے خلاف قرارداد منظور ، بجلی ٹرانس فارمرز کی مرمت کی مد میں بے ضابطگیوں پر شدید احتجاج

جمعرات 16 فروری 2017 21:15

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) تحصیل کونسل بابوز& کے اجلاس میں مسائل پر گرما گرم بحث ، ممبران نے مسائل کے انبار لگا دئیے ، واسا پراجیکٹ کے خلاف قرارداد منظور ، بجلی ٹرانس فارمرز کی مرمت کی مد میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر شدید احتجاج ، تحصیل ناظم نے اُٹھائے گئے سوالات کا جواب دیا اور واضح کیا کہ تحصیل نظامت کسی نے خیرات میں نہیں دیا واسا پراجیکٹ اور ایم پی اے فضل حکیم رکاوٹ ہے عوام کی ترقی و خوشحالی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے ، تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل بابوز& کا اجلاس زیر صدارت نائب ناظم فضل حمید خان منعقد ہوا اجلاس میں تحصیل بابوز& کے ناظم اکرام خان ، ٹی ایم او حیات شاہ ، ٹی ایم اے کے ذمہ داروں کے علاوہ ڈی ایس پی حبیب اللہ خان اور تحصیل کونسل کے ممبران نے شرکت کی اجلاس میں ایجنڈے پر بحث کی گئی تحریک انصاف کے تحصیل کونسلرشاہد علی خان نے اعتراض کیا کہ تحصیل ناظم زیادہ تر معاملات میں ہمیں اعتماد میں نہیں لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی لوگوں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے منتخب کیا ہے لیکن ناظم کی جانب سے ہمیں کسی قسم کی توجہ نہیں دی جا رہی ہے اور ٹی ایم اے ایک سیاسی دفتر میں تبدیل ہو چکا ہے ڈاکٹر خالد محمود خالد نے کہا کہ آج تحصیل کونسل کو جتنے بھی مسائل کا سامنا ہے اس کیوجہ صوبائی حکومت اور متعلقہ ایم پی اے ہے انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ2013 ارڈی نینس کے تحت تمام تر اختیارات ٹی ایم اے اور تحصیل ناظم کو حاصل ہے لیکن صوبائی حکومت نے واسا پراجیکٹ کو واٹر سپلائی ، سینیٹشن اور تقرری کے اختیارات منتقل کرکے تحصیل ناظم کو ہاتھ پائوں سے باندھ لیا ہے انہوں نے کہا کہ بجلی ٹرانس فارمرز کی مرمت کی مد میں جو گھپلے ہوئے ہیں وہ فوری طور پر بے نقاب کئے جائیں اور تحقیقات کراکے ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اس حوالے سے ایک قرارداد ڈاکٹر خالد محمود نے پیش کیا جو بھاری اکثریت سے منظور ہوا اجلاس میں اے این پی کے تحصیل کونسلر عبدالکریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ بلا جواز تحصیل ناظم پر اعتراض کر رہے ہیں جن اجلاسوں کو جواز بنایا جا رہا ہے ان میں اے این پی کا کوئی ممبر بھی شریک نہیں تھا انہوں نے کہا کہ ٹرانس فارمرز مرمت کی مد میں گھپلوں کی تحقیقات کی جائے اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے حکام کو شامل تفتیش کیا جائے اور اس حوالے سے اٹھ کروڑ روپے کا جو چیک جاری ہوا ہے اسے روکا جائے اجلاس سے تحریک انصاف کے ممبر زاہد باز خان ، گلزاری لعل اور دیگر ممبران نے بھی خطاب کیا جبکہ متفقہ طور پر ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت واسا پراجیکٹ کو فوری طور پر ختم کرکے سینٹیشن اور واٹر سپلائی سمیت دیگر اختیارات ٹی ایم اے اور تحصیل ناظم کو منتقل کر دیا جائے اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کو بحال کر دیا جائے جبکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم اکرام خان نے کہا کہ میں اتحادی جماعتوں کا ناظم ہوں اور ان کے تعاون سے منتخب ہوا ہوں انہوں نے کہا کہ ہم پر اعتراض کرنے والے یہ جان لیں کہ مینگورہ کی صفائی سمیت دیگر معاملا ت میں واسا اور ایم پی اے فضل حکیم سب سے بڑی رکاوٹ ہے انہوں نے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں اور عوام کے مسائل و مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ہم پر اعتراض کرنے والوں کو یہ سوچنا چاہئے کہ ترقی اور خوشحالی اور عوام کے مسائل کے حل میں کونسی قوت رکاوٹ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں