امید ہے اب مزید ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی: کپتان پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم شاہد آفریدی

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 مئی 2015 22:41

امید ہے اب مزید ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی: کپتان پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم شاہد آفریدی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 مئی 2015 ء) پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ 6 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر انہیں بے حد خوشی ہے۔

(جاری ہے)

آج کے میچ میں تمام کھلاڑیوں نے اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کیا اور خصوصی طور پر نوجوان بلے باز احمد مختار نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آج میچ کے دوران شائقین کی جانب سے بے مثال جوش و جذبہ دیکھنے کو ملا۔ پاکستان کے کرکٹ شائقین ملک میں کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں، امید ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں سے اب مزید ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔

وقت اشاعت : 22/05/2015 - 22:41:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :