- Home
- Sports
- News
- چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے ایشیا کپ ، ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے 15رکنی ٹیم کی منظوری دیدی ، احمد ..
چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے ایشیا کپ ، ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے 15رکنی ٹیم کی منظوری دیدی ، احمد شہزاد، صہیب مقصود ، عمر گل ڈراپ
منگل 9 فروری 2016 15:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی )کے چیئرمین شہریار خان نے بھارت میں ہونیوالے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور بنگلہ دیش میں ہونیوالے ایشیا کپ کیلئے 15 رکنی قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کی منظوری دیدی ، احمد شہزاد کو مسلسل خراب کارکردگی پر ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ انکی جگہ انگلینڈ لائنز کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر نیوالے اوپنر خرم منظور کو آزمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فاسٹ باؤلر عمر گل اور مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود کو بھی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد نواز اور نعمان رائیس کو ٹیم میں شام کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کر کٹ بورڈ نے ابھارت میں ہونیوالے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کے نام پی سی بی چےئر مین شہریار خان کی منظوری کے بعد انٹر نیشنل کر کٹ کو نسل کو بھجوا دئیے ہیں،پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر سلیکٹرز نے محمد نواز اوررومان رئیس کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اوپنر احمد شہزاد کی مسلسل خراب کارکردگی کی بنا پر انہیں ڈراپ کرکے خرم منظور کو آزمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق اوپنر احمد شہزاد کو ٹیم سے ڈراپ کر نے کا فیصلہ ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کی مشاورت کے بعد کیا گیا ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کیایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے شکست دیدی
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا
-
ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کا میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز