پی سی بی گورننگ باڈی کا اجلاس منگل لاہور میں ہو گا

اتوار 1 مئی 2016 13:15

پی سی بی گورننگ باڈی کا اجلاس منگل لاہور میں ہو گا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) کی گورننگ باڈی میٹنگ کا اجلاس منگل کو لاہور میں ہو گا،اجلاس میں قومی ٹیم کی حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ، پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں منافع اور دیگر مالی معاملات کی تفصیلات، پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی تیاعیوں پر مشاورت ،کر کٹ کمیٹی کیلئے کر کٹرز کی سلیکشن ،ہیڈ کوچ کی تعیناتی سمیت دیگر معاملات پر غور ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی گورننگ باڈی کا اجلاس منگل کو لاہور میں طلب کیا گیا ہے، اس موقع پر پی ایس ایل کی پوسٹ ایونٹ بریفنگ دیتے ہوئے اسے کمپنی بنانے کی تجویز بھی پیش ہوگی، منظوری ملنے پر دیگر تفصیلات طے کی جائینگی، پی ایس ایل کمپنی پی سی بی سے الگ ہوگی، اس میں نیا اسٹاف بھرتی کیا جائیگا، اسے اسٹاک ایکسچینج میں بھی رجسٹرڈ کرانے کا ارادہ ہے، گذشتہ دنوں منعقدہ جنرل باڈی اجلاس میں پی ایس ایل کے بارے میں زبانی طور پر بتایا گیا تھا کہ یو اے ای میں انعقاد پر9ملین ڈالر خرچ اور دگنی آمدنی ہوئی۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دعویٰ درست نہیں، ایونٹ سے منافع تو ہوا مگر وہ اتنا زیادہ نہیں ہے،جنرل باڈی میں پی سی بی کا بجٹ تو پیش ہوا مگر پی ایس ایل کا نہیں کیا گیا تھا، اب گورننگ باڈی میٹنگ میں اکاوٴنٹس پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ کرکٹرز پر مشتمل نئی کرکٹ کمیٹی پر بھی میٹنگ میں بات ہو گی، شہریارخان ارکان کو چیف سلیکٹر کی تقرری سمیت اپنے حالیہ اقدامات کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے، وہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد قائم شدہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سے بھی ممبران کو آگاہ کریں گے۔

وقت اشاعت : 01/05/2016 - 13:15:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :