ریو اولمپک گیمز میں پاکستانی دستے کی شرکت مشکوک ہو گئی

جمعہ 29 جولائی 2016 12:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی۔2016ء) اولمپک گیمز آٹھ روز بعد برازیل میں شروع ہو رہی ہیں۔ دنیا بھر کے کھلاڑی میزبان شہر ریو ڈی جنیرو پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ تاہم پاکستانی دستے کو ابھی تک حکومت نے این او سی جاری نہیں کیا۔ این او سی کی عدم موجودگی پر کھلاڑیوں کی دو بار فلائٹ منسوخ ہو چکی۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ ذرائع کے مطابق، وزارت بین الصوبائی رابطہ سے رابطہ ہوا ہے۔ حکام کے مطابق کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو جلد این او سی مل جائے۔ این او سی ملنے پر اولمپک گیمز کیلئے پہلا دستہ یکم اگست اور دوسرا دو اگست کو برازیل روانہ ہو گا۔ ریو اولمپک گیمز میں پاکستان کا 17 رکنی دستہ شرکت کر رہا ہے جس میں 7 کھلاڑی اور 10 آفیشلز شامل ہیں۔۔
وقت اشاعت : 29/07/2016 - 12:26:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :