پہلے ون ڈے میں بیٹسمینوں نے 25سے 30 رنز کم بنائے، باؤلرز نے اننگز کی ابتداء میں شارٹ بالز کیں جس سے شکست ہوئی، کپتان، کوچ اور مینجمنٹ کا کام پلان بنانا ہے مگر اسے گراؤنڈز پر اپلائی کرنا پلیئرز کا کام ہے جو ہم نہیں کرسکے

پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 25 اگست 2016 15:21

پہلے ون ڈے میں بیٹسمینوں نے 25سے 30 رنز کم بنائے، باؤلرز نے اننگز کی ابتداء میں شارٹ بالز کیں جس سے شکست ہوئی، کپتان، کوچ اور مینجمنٹ کا کام پلان بنانا ہے مگر اسے گراؤنڈز پر اپلائی کرنا پلیئرز کا کام ہے جو ہم نہیں کرسکے

ساؤتھمپٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں بیٹسمینوں نے 25سے 30 رنز کم بنائے، باؤلرز نے اننگز کی ابتداء میں شارٹ بالز کیں جس کے باعث پہلے ون ڈے میں شکست ہوئی۔ انگلش کپتان اوئن مورگن نے کہا کہ ٹیم نے تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان اظہر علی نے کہا کہ کپتان، کوچ اور مینجمنٹ کا کام پلان بنانا ہے مگر اسے گراؤنڈز پر اپلائی کرنا پلیئرز کا کام ہے جو ہم نہیں کرسکے۔ اظہر علی نے کہا کہ بیٹسمینوں نے پچیس تیس رنز کم بنائے۔ بولرز نے اننگز کی ابتدا میں شارٹ بالز کی جس کے باعث پہلے ون ڈے میں شکست ہوئی۔انگلش کپتان اوئن مورگن نے اپنی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہوم ٹیم نے کھیل کے تینوں شعبوں میں پاکستان کو آٹ کلاس کیا۔ آئندہ میچز میں بھی ایسی کارکردگی جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔

وقت اشاعت : 25/08/2016 - 15:21:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :