پی سی بی اور اظہر محمود کے درمیان بولنگ کوچ کیلئے تمام معاملات طے پا گئے

اظہر محمود یکم نومبر سے بولنگ کوچ کا عہدہ سنبھالیںگے٬ ماہانہ 10ہزار ڈالر اور دیگر مراعات دی جائیں گی

اتوار 23 اکتوبر 2016 14:36

پی سی بی اور اظہر محمود کے درمیان بولنگ کوچ کیلئے تمام معاملات طے پا گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی )اور سابق آل رائونڈر اظہر محمود کے درمیان بولنگ کوچ کیلئے تمام معاملات طے پا گئے٬ اظہر محمود یکم نومبر سے قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کا عہدہ سنبھالیںگے٬ ایک سالہ معاہدے پر جلد دستخط ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے باولنگ کوچ کیلئے بورڈ اور اظہر محمود میں ایک سالہ معاہدے پر اتفاق ہوگیا٬ اظہر علی کو غیرملکی کوچ کے جیسی مراعات دی جائیں گی٬ وہ یکم نومبر کو باقاعدہ بولنگ کوچ بن جائیں گے٬ البتہ قومی ٹیم کے ساتھ پہلی اسائنمنٹ دورئہ نیوزی لینڈ ہو گی۔

گذشتہ دور میں اظہر کو ماہانہ 9 ہزار ڈالر دیے گئے٬ اب بورڈ 10 دینا چاہتا جبکہ وہ12 کے خواہاں ہیں٬ پی سی بی انھیں سالانہ برطانیہ کے تین ریٹرن ٹکٹ سمیت دیگر تمام مراعات بھی دے گا٬اگر سابق آل رانڈر کے دور میں قومی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی تو ایک سال بعد معاہدے میں مزید توسیع کر دی جائیگی۔
وقت اشاعت : 23/10/2016 - 14:36:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :