بھارتی ہاکی ٹیم نے پاکستان سے مقابلوں کے حق میں صدا بلند کر دی

بدھ 7 دسمبر 2016 13:24

بھارتی ہاکی ٹیم نے پاکستان سے مقابلوں کے حق میں صدا بلند کر دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) بھارتی ہاکی ٹیم نے پاکستان سے مقابلوں کے حق میں صدا بلند کر دی، کپتان سری جیش کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن پاکستانی ٹیم کو بھارت میں آکر بلو شرٹس کے خلاف سیریز کھیلنی چاہیے، تجربہ کار کھلاڑی روپیندر پال سنگھ کی رائے میں کھلاڑی ہونے کے ناطے آپ کو جب بھی کھیلنے کا موقع ملے ضرور شرکت کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی کشیدگی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان انٹرنیشنل اسپورٹس بھی متاثر ہونا شروع ہو گئے ہیں، بھارت نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان اسپورٹس کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوششوں کا آغاز کر رکھا ہے، کبڈی عالمی کپ کے بعد بھارت نے 8 دسمبر سے شروع ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کو شرکت سے محروم کر دیا، مگربھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان پی آرسری جیش روایتی حریفوں میں مقابلوں کے حق میں دکھائی دیتے ہیں، انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں سرحدی کشیدگی اور سیاسی تناؤ کے باوجود پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت کا ضرور دورہ کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت میں انھوں نے کہاکہ اسپورٹسمین ہونے کے ناطے آپ کو جہاں بھی کھیلنے کا موقع ملے ضرور شرکت کرنا چاہیے لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان کچھ سیکیورٹی معاملات ہیں، اس لیے یہاں معاملہ کچھ مختلف ہے۔سری جیش نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کو بھارت کا دورہ کرنا چاہیے، میرے خیال میں اسے سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، اب یہ ان کا مسئلہ ہے لیکن اگر آپ حفاظتی نکتہ نظر سے دیکھیں تو بھارت کھیلنے کیلیے محفوظ ملک ہے۔۔

وقت اشاعت : 07/12/2016 - 13:24:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :