بھارتی کرکٹ بورڈکی واضح دشمنی ، پی سی بی عہدیداروں کو تاحال کرکٹ سیریز کی امیدیں

ہفتہ 10 دسمبر 2016 15:05

بھارتی کرکٹ بورڈکی واضح دشمنی ، پی سی بی عہدیداروں کو تاحال کرکٹ سیریز کی امیدیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) بھارتی کرکٹ بورڈکی پاکستانی کرکٹ سے واضح دشمنی کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈکے عہدیدار ابھی بھی پاک بھارت کرکٹ کے حوالے سے عوام کوامیدیں دلارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈپاکستانی کرکٹ کوتباہ کرنے کے لئے ہرطرح کے سازشیں کررہاہے لیکن پی سی بی کے اہم عہدیدار بھارت سے کرکٹ کھیلنے کے لئے بے چین ہیں۔

بھارت نے نہ صرف پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہ کھیلنے کااعلان کیاہے بلکہ وہ پاکستان کی مختلف کھیلوں کوبھی نقصان پہنچانے میں لگاہواہے ۔لیکن پی سی بی کے اہم عہدیداران ابھی سے بھارت کی ہمدردی میں ہرحدسے گزررہے ہیں۔ابھی انگلینڈمیں ہونیوالی آئی سی سی چمپئن شپ شروع ہونے میںابھی چھ ماہ سے زیادہ کاعرصہ باقی ہے لیکن پی سی بی میںموجودبھارتی سپورٹرابھی سے پرامیدہیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈچیمپئنزٹرافی کابائیکاٹ نہیں کرے گااورپاکستان اوربھارت یہ میچ کھلیں گے ۔

(جاری ہے)

شائقین کرکٹ نے پی سی بی کے عہدیداروں کے اس رویے کوپاکستانی کرکٹ سے غداری اورملکی مفادات کونقصان پہنچانے کی ایک کوشش قراردیاہے اوروزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں موجود کالی بھیڑوسے پی سی بی کوپاک کرکے پاکستان کادردرکھنے والے محب وطن افرادکوان عہدوں پرتعنات کیاجائے۔

وقت اشاعت : 10/12/2016 - 15:05:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :