پشاور زلمی کے سی ای او جاوید آفریدی کی عمران‌خان سے ملاقات

muhammad ali محمد علی منگل 24 جنوری 2017 19:30

پشاور زلمی کے سی ای او جاوید آفریدی کی عمران‌خان سے ملاقات

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جنوری2017ء) پشاور زلمی کے سی ای او جاوید آفریدی کی عمران‌خان سے ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے سی ای او جاوید آفریدی نے تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ اسلام آباد میں عمران خان سے اہم ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ان کے ہمراہ سابق قومی کرکٹر محمد اکرم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خیبرپختونخواہ میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے فروغ کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ جبکہ ملک بھر میں کرکٹ کے فروغ کیلئے متعدد تجاویز زیر غور آئیں۔

وقت اشاعت : 24/01/2017 - 19:30:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :