Episode 24 - Uran By Prof.Muhammad Yaseen

قسط نمبر 24 - اُڑان - پروفیسر محمد یاسین

 " اچھا تو سنیں !۔۔۔سرپرائز"
یہ کہہ کر وہ خاموش ہو گئی۔۔۔دراصل وہ اپنی بات کا تجسس بڑھا رہی تھی ،ساتھ ساتھ وہ لڑکے کے اضطراب کو انتہا تک لے کر جانا چاہتی تھی۔ " سنا بھی دیں ۔۔۔آپ تو سسپنس ہی بڑھاتی جا رہی ہیں"لڑکے نے مضطرب ہوتے ہوئے کہا۔ ُُُ
"سر حوصلہ بھی کوئی چیز ہے ۔
۔۔میں ہمت باندھ رہی ہوں کہ کیسے بتاؤں!"
اس جملے نے لڑکے کو ورطہِ حیرت میں ڈال دیا۔
" سنیں !۔۔۔کرم دین انکل میرے والد نہیں۔۔گارڈین ہیں!"
"تو۔۔۔آپ کے والد ۔۔۔نہیں ہیں۔۔۔؟"
"ہیں۔۔۔"
"ان کا نام ...؟"
"ملک فتح محمد۔

(جاری ہے)

۔۔!"
"وہ ۔۔۔بنگلے والے۔۔۔!!!؟؟"لڑکے کے منہ سے بے ساختہ نکلا۔
"جی۔۔ ۔بالکل!۔۔۔بنگلے والے!"
"اچھا تو۔۔۔تم ،وہی ہو ،جسے نوکرانی چھین کرلے گئی تھی۔۔۔کھیلنے نہیں دیا تھا۔۔۔!!؟"
"جی جناب"
 "واقعی ،میرے لئے یہ بگ سرپرائز ہے " لڑکے نے پوچھا "تو۔
۔۔آپ نے یہ سب کچھ کیوں کیا۔۔۔؟"
 "To merry the gardener...!" 
"تو یہ سب کچھ کیسے ہوا۔۔۔؟"
"سنیں۔۔۔!،جب میری امی نے مجھے بتایا کہ آپ کسی غریب لڑکی سے شادی کرکے زیادہ خوش رہ سکتے ہیں ؛تو غریب بننا تو کوئی مشکل کام نہ تھا۔اپنی منزل کو پانے کے لئے، میرے لئے یہ کوئی بڑی قیمت نہ تھی۔۔۔میں نے اپنی امی اور ابا کو راضی کر لیا۔
۔۔اپنی اکلوتی بیٹی کی خوشی کے لئے انہیں فیصلہ کرنے میں دیر نہ لگی۔۔۔ویسے ان کی بیٹی کا انتخاب بھی تو کمال تھا۔۔۔!! انہوں نے انکل کرم دین کو پوری بات سمجھا دی۔۔۔انہوں نے اپنی ذمہ داری خوب نبھائی۔۔۔ ․"
 لڑکے نے اظہار کیا "But you sacrificed much...!!"
سویرہ جو غمگین بیٹھی تھی بہت پرجوش ہوکر بولی:"واؤ۔۔۔لڑکی کتنی چالاک تھی۔
۔۔!!"سویرہ پھر بولی:"امی!۔۔۔مالی اور اس کا بیٹا کتنے عظیم تھے ناں۔۔۔!!؟"
ہاں۔۔۔!،یہ دونوں میری آئیڈیل پرسنیلی ٹیز( personalities)ہیں۔
اور ۔۔۔سنو!
تم نے جس سکول سے میٹرک کیا ہے،رفیق میموریل سکول،یہ فیقے مالی کے نام سے ہے۔۔۔اور یہی اس لڑکے کی اکیڈمی ہوا کرتی تھی۔
۔۔"
"اوہ مائی گاڈ۔۔!!
 What a surprise...!!" 
اور بتاؤں۔۔۔؟؟
"ماما،دیر نہ کریں بتاتی جائیں۔۔۔
 What a great people...!!!"
سویرہ نے انتہائی پر جوش ہوتے ہوئے کہا۔
تو ۔۔۔سنو۔۔۔! 
"رفیق صاحب ،آپ کے دادا بو تھے۔
۔۔!"
 "Whatt....!!!!!!
اور۔۔۔ وہ لڑکی ،آپ ہیں۔۔۔!!"
یہ کہتے ہوئے،سویرہ اپنی امی سے چپک گئی۔۔۔کافی دیر وہ ان سے چپکی رہی۔۔۔
سویرہ امی کی گود سے باہر آئی اور اپنی امی کو غور سے دیکھتے ہوئے ان سے ہمکلام ہوئی:
 'O, my God I blong to such a great family...!!!
 My baba is great...!!
 Fiqa mali ،My Grandpa،...is great!
اب سویرہ اپنے سٹڈی روم میں گئی۔
۔۔اس نے ایک چارٹ پربڑا کرکے لکھا:
 " I 'm proud of my family...
 Family of great people..!!.."
اور اپنی سٹڈی ٹیبل کے اوپر دیوار کے ساتھ چپکا دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سر حسن کی کلاس تھی۔سر کلاس میں ،آئے،حاضری لی،اور صبا سے بولے:
"?Saba, I was too shocked to see your paper...you  missed a complete question...what' s that..."
صبانے جواب دیا"Sir, sorry, I fogot to attempt,"
سارہ نے رجسٹر کے پیج پر لکھا:
"Saba is cheating, as, I told you earlier" 
اور سویرہ کو دے دیا۔
سویرہ نے پڑھنے کے بعد اس پر لکھا:
"Yes, but she' s pretending to be innocent "
اور کاغذ واپس اسے تھما دیا۔
سر نے پوچھا:
"?Saba,do you have any problem" 
"No sir!...thanks, you are very kind to me"
سویرہ نے سارہ کی طرف دیکھا ۔۔۔سارہ اس کا مطلب سمجھ گئی۔
"But, it is the matter of concern"
سرنے ڈائس پر ہاتھ مارتے ہوئے کہا۔
"Sir, I know your feelings...don' t be worried...
I 'll do care next time,۔۔۔ really !"
"?Don' t be too careless in future.....Ok " 
"ok " صبا نے جواب دیا۔
  سر حسن نے بچوں سے متوجہ ہونے کاکہا اور لیسن(lesson)پڑھانا شروع کردیا۔آج کا لیسن کوئی زیادہ دلچسپ نہ تھا۔
بچے سبق پڑھ تو رہے تھے لیکن وہ اس میں ابزارب ( Absorbed)نہیں تھے۔سر نے لیکچر مکمل کر لیا اورکلاس چلے گئے۔
"اگر صبا کاسوال نہ چھوٹتا تو وہ فرسٹ آ سکتی تھی ۔۔۔! "ماریہ نے اپنی رائے دی
"ہاں یار۔ایسا ہی ہے "
"اس کا مطلب ہے فاطمہ از لکی۔"
"رئیلی۔۔۔شی از"فریحہ نے تائید کی۔
"میں چاہتی ہوں صبا اسی طرح کی غلطیاں کرتی رہے۔ "ماریہ نے مسکراتے ہوئے کہا۔
"میں بھی "فریحہ نے جواباََ کہا۔

Chapters / Baab of Uran By Prof.Muhammad Yaseen