
ہلیری جیت کر بھی ہارگئیں
ہلیری کلنٹن اگرچہ امریکی صدارت کاانتخاب جیتنے میں ناکام رہیں لیکن انہوں نے اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ووٹ زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے ۔ تاہم ہلیری کے 228 الیکٹورل ووٹوں کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 290 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے اورکامیاب قرار پائے۔
جمعہ 25 نومبر 2016

امریکی کانگرس میں نشستوں کی تعداد 435 ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت رپیبلیکن پارٹی نے 235 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے اور یوں کانگرس میں اب اکثریت بھی ریپبلیکنز کے پاس ہے جس کی وجہ سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہم ترین فیصلے کرنے میں آسانی رہے گی اور اوباما کی طرح ان کی راہ میں روڑے نہیں اٹکائے جاسکیں گے ۔
(جاری ہے)
ڈیموکریٹ پارٹی اگر سینٹ میں مزید پانچ نشستیں حاصل کرلیتی ہے تو یوں امریکی ایوان بالامنقسم ہو جائے گا لیکن اس صورت میں بھی حکمران جماعت کا پلڑا بھاری ہوگا کیونکہ اس صورت میں امریکی صدر کا ووٹ فیصلہ کن حیثیت اور اہمیت اختیار کرجائے گا۔ امریکی سینٹ محض ایک نمائشی ادارہ نہیں ہے بلکہ یہ وسیع اختیارات کا حامل ہے اور امریکی صدر کے کسی بھی فیصلے کو ویٹو کرسکتا ہے ۔ چند ماہ قبل امریکی کانگرس نے ایک قانون کی منظوری دی جس کے تحت 9/11کے متاثرین سعودی عرب کے خلاف امریکی عدالتوں سے رجوع کرسکتے تھے ۔ صدراوباما نے اس قانون کو امریکی مفادات کے خلاف قراردیتے ہوئے ویٹوکردیالیکن امریکی سینٹ نے صدر اوباما کے اس فیصلے کوکالعدم قرار دے کر اس قانون کو منظور کروادیا تھا ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
مزید عنوان
Hillary Jeet Kar Bhi Haar Gayin is a international article, and listed in the articles section of the site. It was published on 25 November 2016 and is famous in international category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.