
خادم پنجاب کا تعلیمی پروگرام
خادم پنجاب محمد شہباز شریف نے ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے کروڑوں روپے نقد انعامات تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا اور پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ گزشتہ آٹھ سال سے مستحق طلبہ کو مالی اعانت فراہم کر رہا ہے اور اب تک اس سے مستفید ہونے والے طلبہ کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔پنجاب انڈومنٹ سے ملک بھر کے طلبہ کو وظائف دیئے جارہے ہیں
منگل 28 مارچ 2017

(جاری ہے)
خادم پنجاب نے دنیا بھر کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حصول کیلئے ”شہباز شریف میرٹ سکالر شپ“سکیم کا آغاز کیا ہے۔
ذہین طلبہ جو مالی حالت کمزور ہونے کی وجہ سے امریکا اور یورپ کی یونیورسٹیوں میں ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل نہیں کر سکتے تھے اب خادم پنجاب نے سکالر شپ کا آغاز کر کے ان کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا ہے۔ذہین اور غریب طلبہ جن کے والدین کی ماہانہ آمدنی بیس ہزار سے زیادہ نہ ہو وہ سکالر شپ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں اس سکالر آپ میں تینوں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور فاٹا کے طلبہ بھی درخواست دے سکتے ہیں۔اسی طرح میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو لاہور بلا کر نقد انعامات کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیاگیا ہے۔پوزیشن حاصل کرنے والے تعلیمی اداروں کے اساتذہ میں بھی کروڑوں روپے کے نقد انعامات تقسیم کئے جاتے ہیں۔پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا جاتا ہے۔یورپی ممالک کے مطالعاتی دورے بھی کرائے جاتے ہیں۔2009ء سے لے کر اب تک پاکستان بھر سے تین سو کے قریب پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو یورپ کے دورے کرائے گئے ہیں۔خادم پنجاب نے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے سے بچانے اور ان کی پڑھائی کو جاری رکھنے کے لئے ”اجالا پروگرام“کے تحت دو لاکھ سولر لیمپس قابل اور محنتی طلبہ میں میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کئے ہیں تاکہ طلبہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اپنی پڑھائی کو جاری رکھ سکیں۔ان سولر لیمپس کی خصوصیت یہ ہے کہ سو لہ گھنٹے بلا تعطل بجلی کی ترسیل ممکن بناسکتے ہیں۔خادم پنجاب محمد شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ سولہ اضلاع میں ”خادم پنجاب زیور تعلیم پروگرام“شروع کیا ہے جس کے تحت ہر سال چھ ارب روپے کے وظائف طالبات میں تقسیم کئے جائیں گے اور اس پروگرام سے چھٹی سے دسویں جماعت کی چار لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد طالبات مستفید ہوں گی۔اس پروگرام کوسو فیصد شفافیت یقینی بنانے کیلئے طالبات کو وظائف کی ادائیگی خدمت کارڈ کے ذریعے کی جارہی ہے اور یہ وظائف طالبات کی تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے 80 فیصد سکول حاضری سے مشروط ہیں۔خدمت کارڈ کے ذریعے طالبات کو ماہانہ ایک ہزار روپے فی کس کے حساب سے وظائف دیئے جارہے ہیں۔اسی طرح طالبات کے لئے ماہانہ وظیفے کی شرح میں پانچ گنا اضافہ کیاگیا ہے۔زیور تعلیم پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب کے سولہ اضلاع میں قوم کی بیٹیوں کی تعلیم کے لئے ماہانہ وظیفہ دو سو روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کیا گیا ہے۔خادم پنجاب زیور تعلیم کے تحت خدمت کارڈ کی تقسیم کیلئے دو سو سے زائد مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ ایک سو ساٹھ موبائل مراکز بھی تشکیل دیئے گئے ہیں۔بچوں کو وظائف کی فراہمی ایک انقلابی پروگرام ہے۔خادم پنجاب نے ناخواندگی کے خاتمے کیلئے انقلابی پروگرام شروع کئے ہیں۔پنجاب حکومت نے تعلیم کے میدان میں پیچھے رہ جانے والے اضلاع میں بچوں کو تعلیم دینے کے لئے وظائف کی فراہمی انقلابی افرین پروگرام شروع کیا ہے۔اب کسی ماں کو یہ خوف نہیں ہو گا کہ کہیں وسائل کی کمی کی وجہ سے اس کی بیٹی تعلیم سے محروم نہ رہ جائے۔اس پروگرام کے ذریعے ہر ماں اپنی بیٹی کو عزت و وقار کے ساتھ تعلیم کے لئے سکول بجھوا سکتی ہے۔اس پروگرام سے جہاں غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی وہاں زیادہ سے زیادہ بچیاں تعلیم سے آراستہ ہو جائیں گی۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت ایک کروڑ سے زائد بچے سکول سے باہر ہیں اس پروگرام سے نا صرف مزید لاکھوں بچے سکول میں داخل ہو جائیں گے بلکہ ہزاروں بچیاں بھی سکولوں میں داخلہ لیں گی جس کی بدولت ان کے خاندان کو ہزاروں روپے ملیں گے بلکہ بچیوں کو لانے اور لے جانے کے لئے والدین پر جو اضافی بوجھ تھا وہ ختم ہو جائے گا کیونکہ دیہاتوں میں اکثر سکول دور ہونے اور ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث زیادہ تر بچیاں یاتو سکول نہیں جاتیں یا پانچویں کے بعد سکول چھوڑ دیتی ہیں کیونکہ دیہاتوں کے رسم و رواج کی وجہ سے بچیوں کو جب وہ بڑی ہو جاتی ہیں اکیلے سکول نہیں جانے دیا جاتا چونکہ ٹرانسپورٹ کی استطاعت نہیں ہوتی اس لئے بچیوں کی تعلیم ادھوری رہ جاتی ہے اب دسویں جماعت تک کم سے کم خادم پنجاب محمد شہباز شریف نے غریب والدین کا یہ مسئلہ حل کر دیا ہے تاہم والدین کو چاہیے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
راوی کی کہانی
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
مزید عنوان
Khadam e Punjab Ka Taleemi Programme is a Educational Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 28 March 2017 and is famous in Educational Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.