غذر میں قراقرم کیمپس کے قیام کا اعلان تو ہوا ،طلبہ نے داخلے بھی لئے مگر تاحال کلاسیں شروع نہ ہوسکیں،گلاب شاہ بلبل

پیر 2 جولائی 2018 22:31

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما گلاب شاہ بلبل نے کہا ہے کہ غذر میں قراقرم کیمپس کا قیام کا اعلان تو ہوا اور طلبہ نے داخلے بھی لئے مگر تاحال کلاسیں شروع نہ ہونے سے طلبہ کا قیمتی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے ،حکمران جماعت نے اقتدار میں آنے کیساتھ ہی غذر کے ساتھ امتیازی سلوک شروع کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ دوسری طرف غذر میں 1122کا دفتر تاحال قائم نہ ہونا یہاں کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے لاکھوں آبادی والے اس ڈسٹرکٹ کو ہر وقت نظرانداز کیا جارہا ہے جبکہ غذر سے آبادی میں چھوٹے ڈسٹرکٹ میں 1122کے دفاتر قائم کئے جارہے ہیں حالانکہ گلگت اور سکردو کے بعد غذر میں 1122کے دفاتر قائم کئے جانا چاہئے تھا مگر تاحال یہاں کے عوام کو یہ سہولت موجود نہیں ہے ایمرجنسی کی صورت میں لوگ صرف ہسپتال میں موجود ایمولنس کی طرف رجوع کرتے ہیں دوسری طرف غذر میں تعلیم کا رجحان گلگت بلتستان کے دیگر ڈسٹرکٹ کی نسبت زیادہ ہے یہاں پر قراقرم کمپس کی منظوری کے باوجود تاحال کلاسیں شروع نہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت یہاں کے عوام سے اپنی شکست کا بدلہ لینا چاہتی ہے مگر حکمرانوں کو یاد رکھنا ہوگا کہ ایک دن پھر انھوں نے ووٹ کے لئے عوام کے پاس جانا ہے بہت جلد یہاں کے عوام کو لیگ کی حکومت اپنے انجام کو پہچ جائیگی

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں